کیا آپ اس کی قیمت دو بار ادا کرتے ہیں؟
میں ایک اچھی دوست کے ساتھ خریداری کر رہی تھی اور میں نے پہلے ہی اپنے سامان کے پیسے ادا کر دیے تھے، لیکن اچانک اُس نے کچھ اور خریدنے کا سوچا۔ اس لیے میں دوبارہ اُس کے ساتھ کیش لائن میں کھڑی ہو گئی۔عادتاً میں نے اپنا سامان دوبارہ بیلٹ پر رکھ دیا، جب تک کہ مجھے یاد نہ آیا میں تو پہلے ہی اس کے پیسے ادا کر چکی ہوں
تصور کریں، وہ کون ہوگا جو آپ کو سالوں تک اس بھاری بوجھ کے ساتھ چلتے دیکھ کر ویسا ہی محسوس کرے جو آپ نے محسوس کیا ہو۔یا شاید آپ نے کوئی ایسا کام کیا ہو جس کے لیے آپ خود کو معاف نہیں کر پاتے، اور آپ نے اسے ابھی تک خدا کے حضور مکمل طور پر نہیں سونپا۔
یا شاید یہ وہ چیز ہے جسے آپ نے کئی بار خدا کے حضور پیش کیا ہے، لیکن پھر بھی یہ ماننا مشکل ہے کہ اس کی قیمت پہلے ہی ادا ہو چکی ہے۔جی ہاں، بالکل درست۔ میں یسوع کی بات کر رہی ہوں جو کیش لائن پر کھڑے ہیں اور اپنے آپ سے کہہ رہے ہیں لیکن میں تو پہلے ہی اس کے لیے قیمت ادا کر چکا ہوں یسوع آپ سے پہلے ہی لائن میں تھے۔ آپ سے پہلے۔ اُس بڑی غلطی سے پہلے۔ آپ کے ناکام ہونے سے پہلے اُس نے قیمت اداہ کر دی ہے
لیکن آج بھی، میں جانتی ہوں کہ یسوع کی عظیم محبت نے میری جگہ قیمت ادا کی۔ میرے لیے۔ اور آپ کے لیے، ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسِیلہ سے مخلصی یعنی قصُوروں کی مُعافی اُس کے اُس فضل کی دَولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔ جو اُس نے ہر طرح کی حِکمت اور دانائی کے ساتھ کثرت سے ہم پر نازِل کِیا۔ '(افسیوں 1: 7-8)
اب آپ کو کیش لائن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ پہلے ہی ادا ہو چکا ہے۔آج اس تحفے کو خوش دلی سے قبول کریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں! ڈیبورا