کیا خدا دعائیں بھی سنتا ہے؟
پیرس۔ محبت کا شہر۔ ایفیل ٹاور۔ لیکن جب مجھے وہاں ایک چرچ کی جانب سے آخری لمحے کی دعوت ملی کہ میں پرستش کروں اور اپنی کہانی بیان کروں، تو یہی میرے ذہن میں نہیں آیا۔بلکہ میں نے سوچاان چند دنوں میں میرا گیت فرانسیسی زبان میں کیسے ترجمہ ہوگااور کیا میں اپنی کہانی فرانسیسی زبان میں بھی بیان کر پاؤں گی۔
میں گاڑی میں سفر کر رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ میں کس شاندار شہر جا رہی ہوں۔ اچانک میرے دل سے نکلا یسوع، میں جانتی ہوں کہ سروس سے پہلے بہت سی ریہرسل اور میٹنگز ہیں، لیکن اگر ممکن ہو تو میں ایفیل ٹاور ضرور دیکھنا چاہوں گی
چند لمحوں بعد میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ پچھلے بیس سالوں میں میں نے ایفیل ٹاور نہیں دیکھا۔ انہوں نے فوراً کہا فکر مت کرو، ہم بیچ میں وہاں کا دورہ ضرور کریں گے۔ تم اسے دیکھے بغیر نہیں جا سکتی یہ سن کر میں مسکرا دی کیونکہ انہیں بالکل علم نہیں تھا کہ میں نے اپنی درخواست کس سے کی تھی۔ جب میں ایفیل ٹاور پہنچی اور اوپر کھڑے ہو کر اس کے حسین منظر کا لطف لے رہی تھی تو دل میں سوچا کاش میں نے پیرس کے باقی مناظر دیکھنے کی دعا بھی مانگ لی ہوتی۔ اور اُسی لمحے خُدا کے کلام کی یہ آیت یاد آئی جو زبُور 66 :20 خُدا مُبارک ہو جِس نے نہ تو میری دُعا کو ردّ کِیا اور نہ اپنی شفقت کو مُجھ سے باز رکھّا۔
کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ آپ کا خدا کتنا اچھا ہے وہ آپ پر کتنا رحم کرنا چاہتا ہے خدا آپ کو برکت دینا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو بھی اُس سے بات کرنی ہوگی۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کی دل کی خواہش کیا ہے وہ خواہش جو آپ کے دل میں ہے لیکن آپ سوچتے ہیں کہ یہ اتنی اہم نہیں یا پھر شاید یہ کہ آپ اس کے لائق نہیں ہیں۔
یاد رکھیں 'اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ 'افِسیوں 3: 20
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا