• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 7 جنوری 2026

ثابت قدم رہیں جب تک آپ نتیجہ نہ دیکھو! عادت نمبر 7

اشاعت کی تاریخ 7 جنوری 2026

آج میں آپ کے ساتھ جولئیٹ کا تجربہ شیئر کرنا چاہتا ہوں جس نے اپنی زندگی میں خدا کو اولین ترجیح دینے کے بعد اپنی زندگی میں مکمل تبدیلی دیکھی۔

جب سے میں نے 'آج کا معجزہ' پڑھنا شروع کیا میں نے اپنی زندگی میں خدا کی حضوری کو محسوس کیا ۔

‏2007 میں، اپنے وطن گواڈیلوپ میں، مجھے ایک بیماری کی تشخیص ہوئی جس کی علامتیں مرگی کے دورے، چکر آنا، جھٹکے اور سخت سر درد تھی۔ میں اب گاڑی نہیں چلا سکتا تھا اور نہ ہی اکیلا باہر جا سکتا تھا۔

جس لمحے میں نے 'آج کا معجزہ' کے لیے رکنیت لی، مجھے یہ احساس ہوا کہ صرف خدا ہی مجھے اس بیماری سے چھڑا سکتا ہے اور نجات دے سکتا ہے، جو میری صحت کو چھین رہی تھی اور مجھے اُس زندگی سے محروم کر رہی تھی جو اُس نے مجھے بخشی تھی۔

اور خدا نے میری دعاؤں کا جواب دیا آج میں مکمل طور پر شفا یافتہ ہوں مجھے لگتا ہے جیسے میں دوبارہ زندہ ہوں میں وہی شخص نہیں رہی جو پہلے تھی مجھے سکون واپس مل گیا ہے، میں اب غصہ نہیں کرتی، میں نے اپنے آس پاس سب سے جن سے میں ناراض تھی معافی مانگ لی ہے مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی بالکل مختلف ہے، ایک ایسی سکونت سے بھرپور جو میں نے اپنی نوعمری کے بعد محسوس نہیں کی تھی

اس ہفتے کے دوران میں نے آپ کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ آپ اچھے عادات اپنائیں تاکہ اپنے فیصلے قائم رکھ سکیں یا کم از کم وہ فیصلے جو آپ کی روحانی ترقی سے متعلق ہیں سب سے مشکل چیز شروع کرنا نہیں بلکہ ختم کرنا ہے جیسا کہ یہ آیت کہتی ہے جس سے میں بہت محبت کرتا ہوں

کِسی بات کا انجام اُس کے آغاز سے بِہتر ہے اور بُردبار مُتکبِّر مزاج سے اچھّا ہے۔ واعِظ 7: 8 اختتام پر ہی ہم پھل دیکھتے ہیں یا زمین جو کچھ نہیں دیتی۔ اور اختتام پر ہی ہم فتح کا لطف اٹھاتے ہیں یا شکست کی وجہ سے غمگین ہوتے ہیں

جولئیٹ کی طرح ثابت قدم رہیں! جو آپ نے شروع کیا ہے اسے نہ روکیں     اسے مکمل ہونے تک جاری رکھیں  خدا نے آپ کی زندگی کے لیے اچھے منصوبے رکھے ہیں تو میں اس سلسلے کو عادت نمبر7 کے ساتھ ختم کرتا ہوں۔ اپنی کوششوں میں مستقل مزاج رہیں جب تک  آپ اس کے پھل نہ دیکھیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔