خدا کی آواز سنیں عادت نمبر 6
یہ خدا کے دل کی طرف سے آپ کے لیے ایک پیغام ہے…میں دعا کرتا ہوں کہ یہ آپ کی زندگی کو برکت دے
میں کائنات کا خداوند ہوں وہ جس نے سب کچھ پیدا کیا
جیسے ستارے جو میرے منہ کی سانس سے پیدا ہوئے
اور آسمان اور زمین جو ایک کلمے سے پیدا ہوئے
بلند ترین پہاڑوں سے سمندر کی گہرائیوں تک کچھ بھی مجھ سے بچ نہیں سکتا
زمین میری نظر سے کانپ اٹھتی ہے اور میری آواز سن کر لرزتی ہے۔
اس دنیا کی کوئی بھی ہلچل مجھے انجان نہیں ہے
کیونکہ میں قادر مطلق ہوں کبھی کبھی آپ سوچتے ہیں کہ میں بہت دور ہوں حالانکہ میں بہت قریب ہوں
کیا آپ سوچتے ہیں کہ میں اس دنیا کو اپنے ہاتھوں میں سنبھالنے میں اتنا مصروف ہوں کہ آپ کے دل کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کا وقت نہیں؟
میں نے آپ کو وجود میں بلایا اور آپ کو اپنا بچہ بنایا
آپ کا نام میرے ہاتھوں پر نقش ہے میرے بیٹے کے کیلوں سے چھیدے گئے ہاتھوں میں
جان لیں کہ میں یہاں ہوں میں بہت قریب ہوں میں صرف ایک دعا، ایک کلمے کی دوری پر ہوں
میں یہاں ہوں آپ کبھی اکیلے نہیں ہیں
میری یہ دعا ہے کہ آپ ہر روز خدا کی آواز سنے !!
زبُور 33 :1-9 متّی 28: 20 زبُور 34 :16-19
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک