یہ ہے ایک "روحانی ورزش" عادت نمبر 5
ہم اپنے صبح کے معمولات کی اس خوبصورت سفر کے اختتام کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
جسمانی ورزش ایک اچھی عادت ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم کو صحت مند رکھتی ہے اور اس خوبصورت بدن کے توازن کو سنبھالتی ہے جو خدا نے بنائی ہے اسی لیے میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ ورزش کروں، جیسے پش اپس، چلنا یا تیرنا۔
ورزش صرف جسم کے لیے فائدہ مند نہیں ہے بلکہ ایک ورزش دل اور روح کی بھی ہو تی ہے۔ اور یہ تب ہوتی ہے جب ہم خدا کی نعمتوں کو یاد کرتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے بائبل ہمیں یاد دلاتی ہے 'زبُور 103 : 2 میں کہ اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
اس آیت میں، زبور نویس اپنے دل و دماغ کو خدا کی حمد و ستائش میں مشغول ہونے کی ترغیب دیتے ہیں اور اس کی نعمتوں کو یاد رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں۔ یہ یاد دہانی ہے کہ خدا کی عنایتوں کو نہ بھولیں اور ہمیشہ ان کا شکر گزار رہیں۔
لیکن کیوں؟ کیونکہ جب ہم خدا کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے کاموں کو یاد رکھتے ہیں تو ہمارا دل شکرگزاری فروتنی اور قدر شناسی میں رہتا ہے۔ یہ دل کو خدا کے قریب لاتا ہے۔اسی لیے خدا کی نعمتوں کو یاد کرنا ہماری روح کی غذا ہے اور ایک مبارک صبح کی بہترین مشق ہے۔
اس لیے عادت نمبر 5 یہ ہے کہ ہر دن خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اُس کے اچھے کاموں کی تعریف کریں۔ شکر گزار دل آپ کو تلخی اور مایوسی سے بچاتا ہے۔ اس لیے ہر روز خدا کا شکر کریں۔ کیا آپ ابھی میرے ساتھ شکر ادا کرنا چاہیں گے؟
خداوند میں آپ کا شکر کیسے ادا نہ کروں کیونکہ آپ نے آج مجھے نئی زندگی دی ہے۔ ہر نعمت کے لیے شکریہ جو آپ نے مجھے دی ہے۔ ماضی میں بھی آپ وفادار رہے حال میں بھی آپ میرے ساتھ ہیں اور آنے والے وقت میں بھی آپ میری مدد کریں گے۔ آپ کی وفاداری اور ہمیشہ ساتھ دینے والا پیار بے حد قیمتی ہے۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں یسوع کے نام میں آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک