• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 جنوری 2026

دعا میں ثابت قدم رہیں عادت نمبر 3

اشاعت کی تاریخ 3 جنوری 2026

آج ہم اپنی سیریز کو جاری رکھیں گے جو صبح کے معمولات اور روحانی ترقی کے لیے اپنانے والی عادات کے بارے میں ہے

جب آپ جاگتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کس سے بات کرتے ہیں؟

شاید سب سے پہلا شخص جو آپ کی آواز سنتا ہے وہ خدا ہو جب آپ دعا میں اس سے بات کرتے ہیں اور یہ کمال کی بات ہے میراایمان ہے کہ دعا خدا کی نظر میں بڑی قدر رکھنے والا عمل ہے پتہ ہےکیوں؟

کیونکہ یہی ہمیں خدا کے ساتھ جوڑتی ہے۔ دعا کے ذریعے ہم خدا سے بات کرتے ہیں اور وہ ہمیں جواب دیتا ہے۔ اسی طرح دعا آپ اور خدا کے درمیان بات چیت کا ذریعہ ہے۔ کلام میں لکھا ہےکُلسِّیوں 4 : 2 میں کہ 'دُعا کرنے میں مشغُول اور شُکرگُذاری کے ساتھ اُس میں بیدار رہو

یہی بات ہمیں اِفِسیوں 6: 18-19 میں اور بھی واضح ملتی ہے جہاں کہا گیا ہےاور ہر وقت اور ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور مِنّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مُقدّسوں کے واسطے بِلاناغہ دُعا کِیا کرو اور میرے لِئے بھی تاکہ بولنے کے وقت مُجھے کلام کرنے کی تَوفیِق ہو جِس سے مَیں خُوشخبری کے بھید کو دِلیری سے ظاہِر کرُوں

آمین خدا سے دعا کریں کہ وہ مجھے صحیح الفاظ دے تاکہ میں بھی دلیری سے خدا کی خوشخبری سنا سکوںدوبارہ آپ کی طرف لوٹتے ہیں دعا میں ثابت قدم رہیں کیونکہ اس پر قائم رہنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا اور کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ کچھ نہیں ہو رہا۔

حقیقت میں دعا دکھائی نہیں دیتی لیکن اس کی طاقت بہت بڑی ہے۔ یہ نئے مسیحی کے لیے بھی ویسی ہی ہے جیسی ایک تجربہ کار یا عمر رسیدہ مسیحی کے لیے ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ اپنی زندگی کی آخری گھڑیاں گزار رہا ہو۔ دعا وہ قوت ہے جو ہمیں خدا کی بادشاہی سے جوڑتی ہے۔ یہ قوت کبھی کمزور لگ سکتی ہے لیکن اسے کبھی ختم نہ ہونے دیں۔

یہ عادت نمبر 3 ہے کہ ہر روز دعا کریں۔

ہاں دعا وہ سانس ہے جو آپ کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہے اور ہر وقت آپ کو خدا کے قریب لے جاتی ہے۔کیا آپ میرے ساتھ ایک لمحے کے لیے دعا کریں گے۔ خداوند شکریہ کہ آپ سے بات کرنے اور آپ کے ساتھ رہنے کا موقع ملا۔ میں ہر روز دعا کرنے کا انتخاب کرتا ہوں اور جو کچھ محسوس کر رہا ہوں اسے آپ کے سپرد کرتا ہوں۔ اپنی خوشیاں اور کامیابیاں بھی میں آپ کے ساتھ بانٹتا ہوں۔ میرے دل میں ایسا جذبہ ڈالیں کہ ہر صبح آپ کو تلاش کرنے کے لیے تیار اور خوش رہوں۔ سب جلال آپ کے نام کو ملے ۔ یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجز ہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔