• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 30 دسمبر 2025

کیا آپ کا فائر الارم درست طور پر کام کر رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ 30 دسمبر 2025

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آگ کا الارم اس لیے بجا کہ اس کی بیٹری ختم ہوگئی تھی۔ میرے ساتھ یہ واقعہ آدھی رات کو ہوا اور میرا بالکل دل نہیں چاہ رہا تھا کہ اٹھ کر اسے درست کروں۔چنانچہ میں نے الارم کھولا اور اسے میز پر رکھ دیا۔ کئی دن بعد جب میں چھٹیوں پر تھی تو اچانک مجھے وہ الارم یاد آیا اور یہ سوچ کر خوف ہوا۔ اگر میرا گھر ابھی جلنے لگے تو کیا ہوگا۔پہلی بات یہ کہ کوئی الارم نہیں بجے گا۔ دوسری بات یہ کہ انشورنس کمپنی بھی ادائیگی نہیں کرے گی۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس نے مجھے کتنا بے چین کر دیا۔

اور اگر آپ اپنے ایمان کی زندگی کی بیٹری کو بار بار نہیں پرکھتے تو آپ کو بھی اتنی ہی بے چینی ہونی چاہیے۔ آپ ان لمحات کو جانتے ہیں جب آپ سوچتے ہیں کہ مجھے دوبارہ دعا کرنی چاہیے یا میں نے کچھ عرصے سے بائبل نہیں پڑھی۔ہاں شاید آپ کی بائبل بھی میز پر رکھی ہو جیسے میرا فائر الارم اس وقت رکھا ہے۔ آپ کی بائبل وہاں ہے لیکن اگر وہ اپنے مقصد کے مطابق استعمال نہیں ہورہی تو وہ بھی فائر الارم کی طرح  بیکار ہے۔

بائبل حقیقت میں کس لیے ہے؟

یہ الارم بجانے کے لیے ہے

جب آپ دوبارہ بھول جائیں کہ پوری دنیا پر کون قابو رکھتا ہے۔

آہ اَے خُداوند خُدا! دیکھ تُو نے اپنی عظِیم قُدرت اور اپنے بُلند بازُو سے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا اور تیرے لِئے کوئی کام مُشکِل نہیں ہے۔ یرمِیاہ 32 :17

 جب آپ اکیلا محسوس کرتے ہیں ا ور کلام میں لکھا ہے 'تاکہ خُدا کو ڈُھونڈیں۔ شاید کہ ٹٹول کر اُسے پائیں ہر چند وہ ہم میں سے کِسی سے دُور نہیں'اعمال 17:27

آپ سکون کے لیے پریشان ہوں۔'ا ور کلام میں لکھا ہے تُم سُن چُکے ہو کہ مَیں نے تُم سے کہا کہ جاتا ہُوں اور تُمہارے پاس پِھر آتا ہُوں۔ اگر تُم مُجھ سے مُحبّت رکھتے تو اِس بات سے کہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں خُوش ہوتے کیونکہ باپ مُجھ سے بڑا ہے۔ 'یوحنا 14:28

بائبل آپ کو سب کچھ دے سکتی ہے جو آپ کی مایوسی کو دور کرنے کے لیے چاہیے۔ میں آپ کو اور بھی بہت سے مثالیں دے سکتی ہوں کیونکہ بائبل امید سے بھری ہوئی ہے، آپ کے لیے زندگی سے بھرپور ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ میرے کہنے سے بھی زیادہ قیمتی کیا ہے اسے خود تجربہ کرنا۔

خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے، اس سے دوبارہ جڑیں اور فائر الارم بائبل کو بس میز پر پڑا نہ چھوڑیں۔ آپ چاہیں گے کہ جب آپ دوبارہ مایوسی میں ہوں یا کسی خطرے میں ہوں تو الارم بروقت بجے۔

یہ زندگی بدل دینے والا دن ہوگا

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔