• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 25 دسمبر 2025

کرسمس کے لیے ڈائپرز؟

اشاعت کی تاریخ 25 دسمبر 2025

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہماری زندگی کتنی آسان ہے جب ہمیں چوٹ لگتی ہے تو ہم ڈاکٹر کے پاس جا سکتے ہیں۔ اگر ہمارا  پیٹ بھوک سے گڑگڑاتا ہے تو ہم کباب کھا  لیتے ہیں۔ اگر ہم دباؤ میں ہیں تو یقیناً کوئی فزیو تھراپسٹ موجود ہے جو ہماری مدد کے لیے تیار ہے۔ لگتا ہے جیسے ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ہے۔ خیر تقریباً ہر چیز کا ہی۔

بائبل میں تین آدمیوں کا ذکر ہے جو اس چیز کی تلاش میں تھے جو وہ کھو چکے تھے۔ ایک بچہ جو گناہوں، قصوروں اور ہر کی گئی غلطی کو معاف کرے گا اور ہر شخص کو نئے آغاز کا موقع دے گا۔ بائبل ہمیں بتا تی ہےمتی 1: 21 'اُس کے بیٹا ہو گا اور تُو اُس کا نام یسُوؔع رکھنا کیونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دے گا۔ 

'یہُودِیوں کا بادشاہ جو پَیدا ہُؤا ہے وہ کہاں ہے؟ کیونکہ پُورب میں اُس کا ستارہ دیکھ کر ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں۔ 'متی 2:2 سونا، مُر اور لُبان کے ساتھ  آخرکار اس  بچے کو ایک اصطبل میں پایا۔

ایسے تحفے کیوں کیا ڈائپرز ایک کمبل اور کچھ کھانے کے قابل چیز زیادہ عملی نہ ہوتے؟عملی ہونا، یہی اصل بات ہے۔ کیونکہ ان کے تحفوں کا مقصد تھا.

  • سونا بادشاہت کی علامت ہے۔ انہوں نے سمجھا کہ یہ بچہ بادشاہ ہے

  • لُبان دعا اور تعلق کی علامت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس بادشاہ کے ساتھ تعلق چاہتے ہیں

  • اور مُر؟ مرُ عام طور پر موت کی علامت ہے۔ ہاں، انہوں نے سمجھا کہ یہ بچہ مرنے کے لیے آیاہے 

کیوں؟ یہ بادشاہ مرنے  کے لیے دنیا میں کیوں بھیجا گیا؟

اگر ہمیں زیادہ فٹنس کی ضرورت ہوتی تو خدا ہمیں پرسنل ٹرنینگ دینے والا بھیجتا۔ اگر ہمیں بہتر فلمیں چاہیے ہوتیں تو ایک اداکار بھیجتا۔ اگر مزید اچھی موسیقی چاہیے ہوتی تو ایک پروڈیوسر بھیجتا۔ لیکن جو چیز ہمیں واقعی چاہیے وہ نجات ہے۔ اسی لیے خدا نے ہمیں ایک نجات دہندہ بھیجا جو ہمارے گناہوں کے لیے صلیب پر مرا تاکہ ہم اپنے تمام گناہوں سے آزاد ہو سکیں۔

یسوع مرنے  کے لیے آئے۔ اور آپ زندگی جینے کے لیے آئے۔

آپ اب دعا کے ذریعے اپنے ذاتی نجات دہندہ سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو بچائے اور اپنے گناہوں کا بوجھ اُس پر ڈالیں جو آپ کو زندگی دینا چاہتا ہے۔

میری کرسمس!!!

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔