وہ جو آپ کو اِطمِینان بخشتا ہے
کتنی الجھن ہے۔ آپ چاہتے تھے کہ اس سال کا کرسمس اِطمِینان اور سکون سے گزرے لیکن سب کچھ آپ کی مرضی کے برخلاف ہو رہا ہے۔ سکون کے بجائے بے چینی آپ پر قابو پانا چاہتی ہے۔
یقین مانیں پہلا کرسمس بھی اس سے مختلف نہ تھا وہ بھی ایسا ہی تھا ۔ کنواری مریم کو ہی سوچیں جسے اپنی عام زندگی سے الگ کر دیا گیا۔ وہ بڑی شرمندگی میں تھی کیونکہ نکاح کے بغیر ہی وہ حاملہ ہو گئی تھی۔ پھر جب وہ اس حالت میں تھی تو اسے گدھے پر لمبا سفرطے کرنا پڑا اور منزل پر پہنچ کر سر چھپانے کے لیے سرائے میں بھی جگہ نہ ملی۔ اگر میں وہاں ہوتی تو ضرور شکایت کرتی۔
لیکن مریم نہیں کی۔ کیوں؟ کیونکہ اس نے اپنے اندر اِطمِینان کو رکھا ہوا تھا۔ اور اس دنیا کی کوئی چیز بھی یہاں تک کہ اس کے حالات بھی خدا کی اُس کے لیے رکھی ہوئی منصوبہ بندی کو نہیں روک سکتے تھے。یسعیاہ 46: 10 میں لکھا ہے کہ جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوں اور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوع میں نہیں آئِیں بتاتا ہُوں اور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائِم رہے گی اور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا۔
شاید آپ اس وقت اپنے حالات کو نہ سمجھ پائیں لیکن خدا کا بھی آپ کی زندگی کے لیے ایک منصوبہ ہے جسے وہ پورا کرے گا یسوع چاہتا ہے کہ آپ کو انتظار کے دوران میں بھی سلامتی ملے۔ تو آج میں آپ سے یہاں اور ابھی یہ پوچھنا چاہتی ہوں۔ کیا وہ آپ میں پیدا ہو سکتا ہے نہ صرف آپ کی زندگی یا کاموں کا حصہ بنے بلکہ آپ کی پوری زندگی بنے۔
اگر آپ کا دل گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے تو سلامتی آپ کی زندگی میں ضرور داخل ہوگی۔ اپنے دل کا دروازہ اُس کے لیے دعا کے ذریعے کھولیں۔ یسوع میرے دل میں اِطمِینان سکون لانے کے لیے اس دنیا میں آنے کا شکریہ۔ اگرچہ میں سب کچھ نہیں سمجھتا لیکن آج میں یہ کہنا چاہتا ہوں۔ میرا دل گھٹنے ٹیک چکا ہے اور یہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ آپ میرے اندر پیدا ہوں۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ آمین
میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کو ایسی سلامتی ملے جو آپ نے پہلے کبھی محسوس نہ کی ہو۔
میری کرسمس!!!
آپ ایک معجزہ ہیں
ڈیبورا