زیادہ جلدی میں ہیں؟
کیا آج آپ جلدی میں ہیں یا آج ایک مقدس دن ہے؟
یہ سوال بالکل غیر منطقی نہیں ہے۔ سچ پوچھیں تو آج آپ کی فہرست میں کیا کیا کام باقی ہیں۔کرسمس کے سیزن کی مصروفیت بہت سے لوگوں کے لیے دباؤ جھگڑوں کے امکانات حقیقی جھگڑے اداسی اور تنہائی پیدا کرتی ہے۔ یہ کبھی کبھار خود کو کم تر محسوس کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔شاید ہمارے دلوں میں بے چینیاں ہیں جب ہم ایسے سال کو یاد کرتے ہیں جو ہماری توقعات کے مطابق خوبصورت نہیں رہا۔ ادھورے خواب ہمیں مایوسی کا احساس دلاتے ہیں اور اسی بوجھ کے ساتھ ہم تعطیلات کی تیاریاں کرتے ہیں۔ تحائف خریدنے اور آخری لمحوں کی دوڑ دھوپ میں ہم اپنے دل کو بہلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اسی کوشش میں وہ وقت نکل جاتا ہے جو ہمیں اصل میں سکون اور آرام دینا چاہیے تھا۔
'لُوقا 2:14 میں لکھا ہے کہ 'عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔ یہ ایک آیت ہے جو آپ نے شاید کرسمس پر ہزار بار سنی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی اسے غور سے دیکھا ہے اگر آپ دیکھیں تو شاید آپ اپنی ذاتی کامیابی کی کنجی پا لیں۔
یہ آیت اس جملے سے شروع ہوتی ہےعالَمِ بالا پر خدا کی تمجید ہو جو آپ کی خدا کے لیے شکر گزاری ظاہر کرتی ہے اور آپ کا ذاتی اقرار ہے کہ آپ یقین رکھتے ہیں کہ خدا حقیقی اور قادر مطلق ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو خدا آپ کو وہ سلامتی دیتا ہے جو آپ کی سمجھ سے بالاتر ہےفلپیوں 4: 7 میں لکھاہے تو خُدا کا اِطمِینان جو سمجھ سے بِالکُل باہر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا۔
اِطمِینان ممکن ہے حتیٰ کہ جب آپ کو حالات ناممکن لگے۔
اس دن اور اس سیزن میں جلدی نہ کریں جو اتنا مقدس ہے۔ آج جو اِطمِینان آپ کے ہاتھ میں ہے اسے مت چھوڑیں۔ وہ سلامتی جو جلدی نہیں کرتی بلکہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتی ہے۔ بائبل میں لکھا ہے 'یسعیاہ 9: 6'اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی اور اُس کا نام عجِیب مُشِیر خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ سلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ اب اپنے کرنے والے کاموں کی فہرست پر دوبارہ غور کریں اور نئے دن کے آغاز کا خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کریں اُس کی ذات کو پہچانیں اور خود کو اُس کی عظیم اِطمِینان سے بھرنے دیں۔
میری کرسمس !
آپ ایک معجز ہیں!
ڈیبورا