• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 19 دسمبر 2025

کیا آپ کے دل میں فِکر اور پریشانی بہت زیادہ ہے؟

اشاعت کی تاریخ 19 دسمبر 2025

آج ہم زبور 94 کی آیات 18 اور 19 پر اپنے خاص مطالعہ کو جاری رکھ رہے ہیں۔ جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔ جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔ 'زبور 94: 18-19

جب میرے دل میں بہت سی فکریں تھیں۔ کیا کبھی منفی خیالات آپ کے ذہن میں تیزی سے آتے ہیں.اور آپ ہر طرف مسئلے کو دیکھتے ہیں مگر پھر بھی حل نہیں ملتا .یہاں ایک شاندار وعدہ ہے جو خُدا اپنے بچوں سے کرتا ہے۔'اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کیونکہ اُس کو تُمہاری فِکر ہے۔ '1 پطرس 5: 7

یونانی زبان میں "cast" کا مطلب ہے "اوپر پھینکنا"۔ آپ جیسے ہیں ویسے ہی خُدا کے قریب آ سکتے ہیں چاہے آپ جس حالت میں ہوں چاہے آپ اپنی فکریں بڑی کوشش سے اُس کے قدموں پر درد کے ساتھ رکھیں یا ہلکی دوری سے لائیں یا سیدھے اُس پر پھینک دیں یہ جان لیجیے کہ خُدا انہیں قبول کرتا ہے اپنی فکریں اُس کے پاس لے کر آئیں کیونکہ وہ آپ کا خیال رکھتا ہے اور آپ کے مسائل کا حل رکھتا ہے کیونکہ وہ خود حل ہے

خوشی سے بھرا دل اُس فکر مند دل کے بدلے جو بوجھ سے دبا ہوا ہے یہی تبادلہ خُداوند آپ کو دے رہا ہے! خُداوند ہی کو جلال ملے

آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ جیسے ہیں ویسے ہی خُدا کے قریب آئیں سچے دل سے اپنی فکریں اُس پر چھوڑیں اور اُس سے اپنی خوشی اور حکمت مانگیں

آئیے مل کر دعا کریں۔۔۔اے خداوند میں نہیں چاہتا کہ میرے دل میں فکریں اور بڑھیںمیں سب کچھ تیرے سپرد کرتا ہوںمیں سب کچھ تیرے قدموں کے نیچے رکھ دیتا ہوںمیں سب کچھ تیرے ہاتھوں میں چھوڑ دیتا ہوںتیرے پیار بھرے وجود سے جو سکون اور اطمینان مجھے مل رہا ہے اس کا شکریہمجھے سہارا دینے کے لیے تیرا  شکریہیسوع کے نام میں آمین

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔