• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 18 دسمبر 2025

کیا آپ کو سہارے یا مدد کی ضرورت ہے؟

اشاعت کی تاریخ 18 دسمبر 2025

جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔ جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔ 'زبور 94: 18-19

میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ چند لمحوں کے لیے اپنے ماضی پر غور کریں  جب بھی آپ کسی تکلیف دہ اور مشکل آزمائش سے گزرے تو کیا چیز تھی جو آپ کو اُس میں سے نکال لائی بہت سے لوگوں کے لیے اُمید ہے کہ یہ وہ حقیقت تھی کہ وہ خُدا کے گھیرے میں اور اُس کے سہارے کے ساتھ تھے  اور شاید  پیار کرنے والوں کی موجودگی نے بھی فرق ڈالا ہو

بائبل فرماتی ہےواعظ 4 : 10 میں کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گا لیکن اُس پر افسوس جو اکیلا ہے جب وہ گِرتا ہے کیونکہ کوئی دُوسرا نہیں جو اُسے اُٹھا کھڑا کرے۔ آپ جس بھی  آزمائش سے  گزر رہے ہیں میں آپ کو ہمت دینا چاہتا ہوں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں یسوع یہاں ہے  وہ آپ کو اٹھا رہا ہے  وہ آپ کو سر بلند کر رہا ہے  اور یسوع دنیا کے آخر تک ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے 

حقیقت یہ ہے کہ انسان کا دل تبھی سکون پاتا ہے جب خُدا کا دل اُس کا سہارا اور قوت ہو۔'تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔ یسعیاہ  41: 10

اپنی زندگی اُس کے حوالے کر دیجیے جو اکیلا آپ کے دل کو مکمل طور پر سہارا دے سکتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔