• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 17 دسمبر 2025

اُس کی محبت آپ کو خوشی بخشتی ہے۔

اشاعت کی تاریخ 17 دسمبر 2025

ہم آج زبور 94 کی آیات 18 اور 19 کے مطالعے کو جاری رکھتے ہیں اور بات کرتے ہیں اُس خوشی کے بارے میں جو خُدا آپ کو دینا چاہتا ہے۔'جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔ جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔ 'زبور 94 :  18-19

تیری شفقت اے خُداوند۔ خُدا نے ہمیشہ آپ سے محبت کی ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ  پیدا ہوتے خُدا آپ سے محبت کرتا تھا اور اُس نے آپ کے لیے شاندار منصوبے پہلے سے بنائے ہوئے تھے۔ یہ ہے جو اُس کا کلام ہمیں بتاتا ہے۔'لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطِر مُؤا۔ 'رومیوں 5:8

خُدا آپ سے محبت کرتا ہے۔ اُس نے اپنی محبت کے آخر میں ایک زبردست نشان لگایا۔ صلیب اُس کی محبت کا الٰہی اظہار ہے جو ہر سوالیہ نشان کا جواب ہے۔

• آپ کے تعلقات کی فکروں میں اُس کی محبت موجود ہے۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کو اپنی باہوں میں لے لیتا ہے۔• آپ کی مالی پریشانیوں کے درمیان اُس کی محبت موجود ہے۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کی ضروریات پوری کرتا ہے۔• آپ کی جسمانی کمزوریوں میں اُس کی محبت موجود ہے وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کو سنبھالتا ہے• آپ کے خاندان کی فکروں میں اُس کی محبت موجود ہے وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کے پیاروں کا خیال رکھتا ہے• اُس کی محبت آپ کو خوشی دیتی ہے اُس کی محبت بھری باہوں میں آ جائیے

کیا آپ میرے ساتھ اُس کی دائمی محبت کے لیے اُس کا شکر ادا کرنا چاہیں گےاَے خُداوند میں تیری  ستائش کیسے نہ کروں اَے یسوع میں تیری عبادت کیسے نہ کروںتو عجیب ہے اور تیری محبت بھی جب میں پرشان  ہوتا ہوں تو تیری فروتنی  مجھے سہارا دیتی ہے جب میرے گرد سب کچھ بکھرتا محسوس ہوتا ہے تو تیری وفاداری میری بنیاد بنتی ہے میں کہتا ہوں شکریہ یسوع تیری محبت کے لیے ہاں تیری محبت مجھے خوشی بخشتی ہے تیرے نام پر آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔