• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 16 دسمبر 2025

خدا آپ کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

اشاعت کی تاریخ 16 دسمبر 2025

جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔ جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔ 'زبور 94: 18-19

میرا پاؤں پھسل رہا ہے۔ مسیحی زندگی ایک سفر ہے، اور کبھی کبھار ہم لڑکھڑا سکتے ہیں حتیٰ کہ گر بھی سکتے ہیں۔

آپ کن باتوں میں آسانی سے گِر جاتے ہیں۔

• زیادہ کھانا؟• غیبت؟• زیادہ خرچ کرنا؟• غصہ؟• جنسی گناہ؟• کوئی اور لت؟

چاہے ہم نئے ایمان والے ہوں یا ایمان میں مضبوط، ہم سب گِرنے کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ اسی لیے بائبل ہمیں خبردار کرتی ہے:آپ یہ باتیں خداوند کے سپرد کر سکتے ہیں، اور وہ آپ کو بدلنے، مضبوط کرنے، اور روز بروز اٹھانے میں مدد کرے گا۔

'پس جو کوئی اپنے آپ کو قائِم سمجھتا ہے وہ خبردار رہے کہ گِر نہ پڑے۔ '1 کرنتھیوں 10: 12 لیکن خوشخبری یہ ہے کہ'اگر وہ گِر بھی جائے تُو پڑا نہ رہے گا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔ 'زبور 37: 24

خدا اس بات سے حیران نہیں ہوتا کہ ہم گرتے ہیں، اور اس نے پہلے ہی سب کچھ اس طرح ترتیب دے رکھا ہے کہ وہ ہمیں روزانہ ہماری غلطیوں سے اٹھائے۔شاید ہم پھر بھی گرتے رہیں، لیکن اگر ہم اُس سے چمٹے رہیں تو خدا ہمیں زمین پر نہیں چھوڑے گا۔ جیسے قیمتی ہیرے کو مٹی میں گرنے سے اس کی قیمت نہیں کم ہوتی، ویسے ہی ہماری قدر کم نہیں ہوتی۔

'اَے میرے بھائِیو! اگر تُم میں کوئی راہِ حق سے گُمراہ ہو جائے اور کوئی اُس کو پھیر لائے۔ 'یعقوب 5 :19 جی ہاں، خدا چاہتا ہے کہ وہ آپ کو اٹھائے اور آپ کو خوشی اور ہمت دے تاکہ آپ آگے بڑھ سکیں۔

آج سے یہ نہ کہیں کہ میرا پاؤں پھسل رہا ہے یا میں گر جاؤں گا… بلکہ کہیں,زبور  91:7    تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گے اور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار لیکن وہ تیرے نزدیک نہ آئے گی۔ '

آج خدا کی رحمت آپ کے ساتھ ہو

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔