آپ کہاں دیکھ رہے ہیں
مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ 'زبُور 121 :1-2 کاش میں آپ کو اپنی بائبل میں یہ آیت دکھا سکتی کیونکہ یہ نمایاں کرکے لکھی گئی ہے اور اس کے نیچے میں نے لکھا تھا امریکہ کی پرواز 2017۔ مجھے وہ لمحہ ایسے یاد ہے جیسے یہ کل ہی کی بات ہو۔
ہم زمین پر اُترنے کے قریب تھے میں اکیلی سفر کر رہی تھی کم از کم مجھے اُس وقت یہی لگتا تھا مگر اب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو جانتی ہوں کہ یسوع میرے ساتھ تھا اسی لئے آج میں ہم لکھتی ہوں لیکن اُس لمحے میری ناکامیاں میرے غلط فیصلے اور اُن سے جڑے تمام خیالات اس سچائی کے درمیان حائل تھے۔میرے اپنے خیالات مجھے کہہ رہے تھے تم نے وہ فیصلے کیے جس کی وجہ سے یہ تعلق اتنا خراب ہوا۔ یہ صرف تمہاری ہی غلطی ہے کہ آج تم اکیلی سفر کر رہی ہو تاکہ وہ منصوبہ مکمل کر سکو جو تم نے مل کر شروع کیا تھا۔ اب تمہیں اس کا سارا الزام خود اٹھانا ہوگا۔
زمین پر اُترنے کے قریب میری آنکھوں سے آنسو میری بائبل پر گرے میرے دل کو دہلا دینے والے خیالات حقیقت تھے لیکن میں جانتی تھی کہ خدا کا کلام بھی اتنا ہی حقیقی ہے کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر عِبرانیوں 4:12 جب میں آرام کے لئے بائبل کی کسی بھی صفحے کی طرف مڑی تو میری نظر اس آیت پر پڑی پھر میں نے بے باکی سے نشان لگایا میں اوپر دیکھتی ہوں
'زبُور 121: 1-2 میں لکھا ہے 'مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ جب ہم ناکام ہوتے ہیں تو ہم عام طور پر اوپر نہیں دیکھتے۔ ہم اپنے آپ پر اور اپنی ناکامیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ ہم چھپنا یا غائب ہونا چاہتے ہیں۔ ایسے خیالات آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ شاید آج آپ ایسا ہی محسوس کر رہے ہوں یقین کریں آپ ایسے خیالات کے ساتھ اکیلے نہیں ہیں لیکن اب نیچے مت دیکھیں۔ آپ سے محبت کی جاتی ہے آپ کی ناکامیوں کے باوجود بھی آج اوپر دیکھیں اور یسوع سے معافی اور مدد مانگیں
کیا آپ جانتے ہیں میں ہمیشہ کیا کرتی ہوں جب میرے پاس دعا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہوتے میں بس ایک زبور پڑھتی ہوں۔ کیا آپ آج میرے ساتھ یہ کریں گے 'میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں کیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔ میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔ میرے دِل کے دُکھ بڑھ گئے۔ تُو مُجھے میری تکلِیفوں سے رہائی دے۔ تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کو دیکھ اور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔ 'زبُور 25 : 15-18 جب آپ اپنی نظریں اُس پر مرکوز کریں گی تو آپ جان جائیں گی کہ دوبارہ زندگی کہاں پائی جا سکتی ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ڈیبورا