• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 8 دسمبر 2025

کیا آپ اپنی قدر محسوس نہیں کرتے

اشاعت کی تاریخ 8 دسمبر 2025

جب کوئی آپ سے مدد مانگے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا آپ اُس کی مدد کرتے ہیں؟ذرا ایمانداری سے بتائیں یا پھر آپ کہہ دیتے ہیں کہ میں مدد کرنا چاہتا ہوں لیکن حال ہی میں میں نے اپنے ایک دوست سے سنا جو پادری ہے اس نے کسی سے کہا کہ وہ چرچ جانے کے لیے کسی اور شخص کو بھی سا تھ لے جائے لیکن اس پر اس شخص کا فوراً جواب تھالیکن یہ راستہ تو ایک کلومیٹر لمبا ہے

میں اس کو برا نہیں کہتی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کسی اور موقع پر میں بھی ایسا ہی کر سکتی ہوں۔ اور شاید آپ بھی۔ سوال یہ ہے کہ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں۔

جب ہم منفی ردعمل دیتے ہیں تو ہم کسی کمی کے احساس سے ردعمل دیتے ہیں۔

یہ کمی چاہے وقت کی ہو یا مالی وسائل کی دونوں ہمیں محدود محسوس کروا سکتی ہیں اور آگے بڑھنے میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔ وقت کی کمی ہمیں پریشانی میں ڈالتی ہے اور مالی کمی ہر قدم کو بھاری کر دیتی ہے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ خدا کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ہم ان رکاوٹوں کو عبور کر سکتے ہیں اور اپنے سفر کو جاری رکھ سکتے ہیں۔لیکن یہ کمی خود اعتمادی کی بھی ہو سکتی ہے۔ جیسے یہ سوچنا کہ اگر میں اس اجنبی کو اپنے ساتھ لے جاؤں تو ہم قریب بیٹھیں گے اور وہ جلد ہی میری ذاتی کمزوریاں دیکھ لے گا جنہیں میں عام طور پر چھپا لیتا ہوں۔

آپ کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ آپ اس کمی کی بنیاد پر منفی ردِعمل دیں یا بہانے بنا کر اپنے پڑوسی کی مدد نہ کر یں۔ جب آپ ان سب باتوں کے باوجود ہاں کہتے ہیں تو آپ حقیقی برکت کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

جو لوگ مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہیں وہ خدا کی فراوانی میں جیتے ہیں۔

ہاں جو بھی اپنے پڑوسی کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے اس نے یہ ضرور محسوس کیا ہے کہ خدا اُس کی کوشش کو برکت دیتا ہے۔'لوقا 6 : 38 میں خدا کا کلا م کہتا ہے کہ   دِیا کرو۔ تُمہیں بھی دِیا جائے گا اچھّا پَیمانہ داب داب کر اور ہِلا ہِلا کر اور لبریز کر کے تُمہارے پلّے میں ڈالیں گے کیونکہ جِس پَیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے لِئے ناپا جائے گا۔

تو پھر آپ اپنے پڑوسی کی مدد نہ کرنے کے لیے بہانے کیوں بناتے ہیں؟ ایسا صرف وہی کرے گا جو اب بھی کمی میں ہے حالانکہ خدا کی فراوانی کافی عرصے سے اس کے لیے موجود ہےجب خدا اپنی فراوانی سے آپ کو دینا چاہتا ہے تو پھر آپ کمی کی بنیاد پر فیصلے اور زندگی کیوں گزارتے ہیں

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔