کیا آپ کی زندگی ابھی تعمیر کے مراحل میں ہے؟
میں نہیں جانتا کہ آپ کیا سوچتے ہیں لیکن اکثر جب بھی مجھے راستے میں تعمیر کا کام نظر آتا ہے تو وہ مجھے تنگ کرتا ہے وقت ضائع ہو تا ہے کیونکہ ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور اس طرح کی بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں.
لیکن اگر آپ تھوڑا غور کریں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ یہ تعمیر کا کام ہمیں بہتر اور ہموار راستہ دینے کے لیے ہوتا ہے۔ ایسے راستے جن میں گڑھے یا ناگوار جھٹکے نہ ہوں۔ آخرکار یہ تعمیر ہمیں آسان چلنے والا راستہ دیتی ہے اور سفر کو خوشگوار بنا دیتی ہے۔
یہی بات ہماری زندگی پر بھی صادق آتی ہے۔ ہم سب ایسے وقت سے گزرتے ہیں جب خدا ہم پر کام کرتا ہے وہ ہمارے دل کو صاف کرتا ہے اور وہ سب کچھ دور کرتا ہے جو اسے پسند نہیں یہ وقت چاہے مشکل ہو لیکن دراصل یہ ہمیں مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے ہوتا ہے۔
جب ہم بائبل میں رومیوں 5 : 3-4 سے پڑھتے ہیں اور صِرف یہی نہیں بلکہ مُصِیبتوں میں بھی فخر کریں یہ جان کر کہ مُصِیبت سے صبر پَیدا ہوتا ہے۔ اور صبر سے پُختگی اور پُختگی سے اُمّید پَیدا ہوتی ہے۔
یہ آزمائش اور تربیت کے مراحل ہمیں کامل بنانے کے لیے ہوتے ہیں تاکہ ہم یسوع کی طرح بن سکیں تو صبر کریں۔ تعمیر کا کام ہمیشہ آسان نہیں ہوتا اور ہم اسے تب تک محسوس کرتے رہیں گے جب تک اس زمین پر ہیں۔ لیکن ہر تعمیر کے بعد راستہ ہموار اور زیادہ خوشگوار ہوتا جاتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک