ایک لنگر جو آپ کو ثابت قدم بنائے
کیا آپ نے کبھی ٹائیٹینک جیسے بڑے جہاز یا اوشن لائنر کا لنگر دیکھا ہے؟ یہ واقعی بہت متاثر کن ہوتا ہے۔ ایسے لنگر بے حد بڑے ہوتے ہیں۔ ان کی لمبائی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کئی آدمی اگر ایک دوسرے کے اوپر کھڑے ہو جائیں تو بھی وہ ان کے برابر نہ ہوں۔ مثال کے طور پر ٹائیٹینک کا مرکزی لنگر پندرہ ٹن سے بھی زیادہ وزنی تھا۔ یوں سمجھ لیں کہ جب ایسا لنگر سمندر میں ڈالا جاتا ہے تو پھر اتنا بڑا جہاز بھی اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا۔بائبل بھی لنگر کی اس تصویر کو استعمال کرتی ہے اور ہماری امید کو لنگر سے تشبیہ دیتی ہے۔ جیسا کہ لکھا ہے'عبرانیوں 6: 19وہ ہماری جان کا اَیسا لنگر ہے جو ثابِت اور قائِم رہتا ہے اور پردہ کے اندر تک بھی پُہنچتا ہے۔
یہ لنگر…
• کبھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا
• ہر طوفان کا مقابلہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا چاہے وہ کتنا بھی شدید ہو• وہ امید ہے جو آپ کو غیر متزلزل بناتی ہے• اور یہ کسی بھی زمینی سہارا سے کہیں زیادہ مضبوط ہے
اگر طوفان آ جائے تو ہمارا پہلا ردعمل اکثر گھبراہٹ اور ادھر ادھر بھاگنے کا ہوتا ہے۔ اس طرح بچ نکلنے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم اس مضبوط اور یقینی لنگر میں پناہ لے لیں تو ہم واقعی زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔ کیا آپ کی زندگی میں برے حالات کی تیز ہوا چل رہی ہے تو یسوع کو مضبوطی سے تھامے رہیں
خداوند وہ مضبوط لنگر ہے جو طوفان میں آپ کو ثابت قدم رکھتا ہے۔ وہ آپ کو مضبوطی سے تھامے ہوئے سہارا دیتا ہے۔ اپنی بے پناہ رحمت اور لامحدود محبت سے وہ آپ کو غیر متزلزل بنا دیتا ہے۔ چاہے ہوا کتنی ہی تیز کیوں نہ چلے لیکن یسوع میں کوئی چیز آپ کو گرا نہیں سکتی۔
آئیے مل کر دعا کریں اے یسوع جب زندگی کی ہوائیں میرے دل پر چلتی ہیں اور مجھے ڈگمگانے لگتی ہیں میں جانتا ہوں کہ میں آپ پر بھروسہ کر سکتا ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ میرا لنگر میر ی مضبوط پناہ گاہ ہیں اس لیے آج میں آپ کو مضبوطی سے تھامتا ہوں ابھی آپ کی طرف رجوع کرتا ہوں میں آپ کی محبت آپ کی موجودگی آپ کے کلام اور آپ کی تسلی بخش آواز سے خوش ہوں یسوع میں آپ سے محبت کرتا ہوں شکریہ میرے خدا۔ آمین۔
خداوند وہ مضبوط لنگر ہے جو طوفان میں آپ کو غیر متزلزل رکھتا ہے
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک