کیا آپ کسی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں؟
میں نہیں جانتا آپ اس وقت کیا محسوس کر رہے ہیں یا آپ پر کیا گزر رہی ہے لیکن آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں آپ جس بھی آزمائش میں ہیں ہمت نہ ہاریں کیونکہ آپ کی زندگی کی کہانی قیمتی ہے
چاہے آزمائش کتنی ہی سخت یا مشکل کیوں نہ ہو بھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے آپ آگ میں سے گزر رہے ہیں لیکن یہ سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے آپ کی یہی آزمائشیں آپ کی سب سے خوبصورت گواہیاں بنیں گی۔
بہت سے لوگوں کی زندگی اس بات کی گواہی دیتی ہے۔جویس مایر کو دیکھیں ایک نوجوان لڑکی جو اپنے والد کی جانب سے جنسی ذہنی جذباتی اور زبانی ظلم سہتی رہی لیکن آج ایک عالمی شہرت یافتہ استاد اور حوصلہ افزا شخصیت بن چکی ہے
نک ووجیچک کا حال بھی ایسا ہی ہے ایک معذور تنہا خودکشی کے خیالات رکھنے والا بچہ جو بغیر بازوؤں اور ٹانگوں کے پیدا ہوا آج ایک محبت کرنے والا شوہر اور باپ ہے جو لاکھوں لوگوں تک اپنی بات پہنچاتا ہے۔
بائبل میں ہم آستر کی کہانی بھی پڑھ سکتے ہیں جو ایک بے گھر اور یتیم تھی اور بعد میں ملکہ بنی اور خدا کے ہاتھوں ایک طاقتور وسیلہ بنی جس نے پورے قوم کو بچایا۔ (آستر کی کہانی پڑھیں) (آستر 1)
آج میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سخت آزمائش آپ کو تباہ نہیں کرے گی بلکہ آپ کو خدا کے منصوبے کے لیے تیار کرے گی آپ مظلوم نہیں بلکہ تیار کیے جا رہے ہیں جیسا کہ بائبل میں لکھا ہےیسعیاہ 43 :2'جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
یہ سچ ہے جب ہم خدا پر بھروسہ کرتے ہیں اسے سب کچھ سونپ دیتے ہیں اور بغیر کسی شرط کے اس پر ایمان لاتے ہیں تو جو چیز ہمیں توڑ سکتی تھی وہ ہماری قوت بن جاتی ہے ہماری سب سے خوبصورت کہانی اور خدا کے جلال کے لیے ہمارا سب سے بڑا گواہ'خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج 'زبور 9:9
خدا کو اپنا برج اپنی پناہ گاہ بنائیں اور ہمت رکھیں یہ آزمائش ہمیشہ نہیں رہے گی اور اس کے بعد جو کچھ نکلے گا وہ ایک شاندار گواہی ہوگی جو ہمارے خدا کے جلال اور معجزہ کرنے والی قدرت کو ظاہر کرے گی
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک