شک شادمانی کو چراتا ہے فضل واپس لاتا ہے
کیونکہ یہ سمجھنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے اس لیے آج میں کل کے موضوع کو دوبارہ دہرانا چاہتی ہوں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ابلیس ہمیں شادمان دیکھنا پسند نہیں کرتا اور اسی لیے وہ یسوع میں ہماری شناخت پر حملہ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم اس سچائی پر شک کریں۔ اور شک وہ شادمانی چھین لیتا ہے جو خدا نے ہمارے لیے چاہی تھی۔
شک شادمانی کو روک دیتا ہے جو ایمان آپ کو دینا چاہتا ہے۔
آپ کے سب سے بڑے شک کون سے ہیں؟ کیا یہ آپ کے مستقبل کے بارے میں ہیں؟ کیا یہ آپ کی صورت کے بارے میں ہیں یا پھر یہ شک کہ آپ خدا کے لیے کافی اچھے ہیں یا نہیں؟
آہ یہ سب باتیں دشمن کو خوش کرتی ہیں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر میں کے دل میں یہ جھوٹ ڈال دوں تو کبھی اصل شادمانی حاصل نہیں کر پائے گا۔ لیکن آپ تو واقعی شادمان رہنا چاہتے ہیں نا؟ اور خدا بھی یہی چاہتا ہے کہ آپ شادمان رہیں۔
ہاں لیکن زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔ کیا آپ واقعی سمجھتی ہیں کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم شادمانی سے بھرے رہیں؟ ہو سکتا ہے آپ اس وقت اداسی کے بوجھ تلے ہوں اور یہی سوال میرے سامنے رکھنا چاہیں۔
جو بات میں آپ سے کہتی ہوں وہ ہمیشہ میرے دل سے نکلتی ہے۔ اور میں اپنے دل کو خدا کے کلام سے بھرتی ہوں 'وہ تیرے گھر کی نِعمتوں سے خُوب آسُودہ ہوں گے۔ تُو اُن کو اپنی خُوشنُودی کے دریا میں سے پِلائے گا۔ کیونکہ زِندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے۔ تیرے نُور کی بدَولت ہم رَوشنی دیکھیں گے۔ '(زبُور 36 :8-9)
مجھے اس آیت میں فضل اور خوشی کا تعلق بہت پسند ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ خدا ہم پر مہربان رہنا چاہتا ہے چاہے ہم اپنی نظر میں کافی اچھے نہ ہوں۔ چاہے ہم بار بار ناکام ہوں اور چاہے دشمن بار بار ہمیں انہی ناکامیوں کی یاد دلانے کی کوشش کرے۔
لیکن خدا ہم پر اپنا فضل دکھانا چاہتا ہے اور ہمیں خوشی سے بھرنا چاہتا ہے۔ وہ ہماری زندگی کو خوشی سے بھر دیتا ہے۔ کیا یہ خوبصورت منظر نہیں ہے؟ پولس بھی ہمیں اس سچائی کی یاد دلاتا ہے۔''اِفِسیوں 2:8 میں کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔
جرمن زبان میں یہ آیت "ایک بار پھر" سے شروع ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پولس کو بھی یہ بات کئی بار سمجھانی پڑی اور پھر بھی لوگ خدا کے عظیم فضل پر شک کرتے رہے۔ اور اگر پولس جیسے شخص جس نے بھی گناہ کیے تھے خدا کے فضل پر بھروسہ کر سکتا تھا تو یہ واضح ثبوت ہے کہ ہم سب بھی خدا کے فضل پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
اپنے شکوں کو اپنی شادمانی چرانے مت دیں۔ خدا آج آپ کی زندگی میں شادمانی بھرنا چاہتا ہے۔ آپ شادمان ہو سکتے ہیں اور واقعی شادمان ہونا آپ کا حق ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا