آپ کا مُحافِظ نہ اُونگھے گا نہ سوئے گا
اگر یہ اتنا آسان ہوتا تو ہمیں اس ہفتے "پھر سے شادمان ہوں " کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہ پڑتی
ہے نا کیونکہ اگر یہ اتنا آسان ہوتا تو ہم بس اسے ہونے دیتے! لیکن یہ آسان نہیں ہے اور اسی لیے آج ہم شادمانی کے پس منظر میں تھوڑا گہرا غوطہ لگا رہے ہیں۔
ایک شام پرستش کرنے کے بعد میں بالکل تھک کر لوٹی اور بس سونا چاہتی تھی۔ وہاں کا تجربہ واقعی یادگار تھا اور میں بہت خوش اور پُر جوش تھی ۔ لیکن ساری محنت کے بعد میں اتنی تھک گئی تھی کہ کچھ اور سوچنا مشکل ہو گیا۔ اور اب میں جانتی ہوں کہ جب میں تھکی ہوتی ہوں تو یہی لمحہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔
شیطان اُس وقت جاگتا ہے جب آپ تھک جاتے ہیں۔خدا کے لیے کام کرنے کے بعد شیطان اکثر آپ کے خلاف کام شروع کر دیتا ہے۔
یہ بات شاید پہلی بار آپ کو زیادہ ڈرامائی لگے لیکن میں نے اس کا اتنا تجربہ کیا ہے کہ آج مجھے آپ کو یہ انتباہ دینا بہت ضروری لگا۔شاید آپ ابھی ایسی ہی جدوجہد سے گزر رہے ہیں یہ عام طور پر ایسے خیالات سے شروع ہوتی ہےمیں کافی اچھا نہیں ہوں یا اگر لوگ جان جائیں کہ میں کیسا ہوں
اور شاید بالکل اسی وقت جب آپ نے خدا کے لیے کچھ "اچھا" کیا ہو آپ واقعی ناکام ہو گئے ہوں یا گناہ کر بیٹھے ہوں۔ لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں بدلتی کہ خدا کی رحمت اب بھی آپ کے ساتھ ہے۔
اِفِسیوں 2: 8-9 میں لکھا ہے 'کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔ '
تو اگر شیطان آج آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے خاص طور پر اس لیے کہ آپ ابھی تھکے ہوئے ہیں ہر چیز سے تھک چکے ہیں تو ہوشیار رہیں اور سمجھیں کہ خدا ابھی بھی آپ کے لیے ہے خدا آپ سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتا ہے جتنی کل کرتا تھا۔'عِبرانیوں 13:8 میں لکھا ہے کہ یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ 'اور وہ چاہتا ہے کہ آپ آج شادمان رہیں کیوں کیونکہ افسیوں 2: 4 میں لکھا ہے کہ مگر خُدا نے اپنے رَحم کی دَولت سے اُس بڑی مُحبّت کے سبب سے جو اُس نے ہم سے کی۔ 'شیطان اس وقت جاگ اٹھتا ہے جب آپ تھک جاتے ہیں۔ مگر آپ کا خدا کبھی نہیں سوتا۔ دیکھ! اِسرائیل کا مُحافِظ نہ اُونگھے گا نہ سوئے گا 'زبُور 121 :4
...اور اسی لئے آپ آج بہت شادمان ہو سکتے ہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈبیورا