• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 24 نومبر 2025

کیا آپ دوبارہ شادمان ہونا چاہتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 24 نومبر 2025

زبُور   51: 12 میں داود نبی کہتا ہے کہ 'اپنی نجات کی شادمانی مُجھے پِھر عِنایت کر اور مُستعِد رُوح سے مُجھے سنبھال۔

اس آیت میں لفظ "پھر "ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اس  کا مطلب بہت گہرا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ آپ نے پہلے یہ احساس کیا تھا لیکن ابھی یہ احساس آپ کے پاس نہیں ہے۔

تو داؤد اس آیت سے ہمیں کیا بتانا چاہتے ہیں پہلے تو یہ کہ وہ خود اس حقیقت کو اچھی طرح جانتے تھے۔ اور دوسرا آپ بھی دوبارہ اسے محسوس کر سکتے ہیں اگر آپ خدا سے مانگیں اور اس پر ایمان رکھیں۔

کیا آپ یہ کر رہے ہیں؟ کیا آپ خدا سے دعا کر رہے ہیں کہ وہ آپ کی زندگی میں وہ خوشی دوبارہ دے جو پہلے تھی۔ مگر ایک اور چھوٹا سا لفظ ہے جو بظاہر معمولی لگتا ہے لیکن بہت خطرناک ہے۔  اور وہ لفظ ہے لیکن۔

لیکن میری حالت بہت خراب ہے۔ لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ کوئی امید نہیں۔ لیکن میری شادی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ لیکن ڈپریشن نے مجھے طویل عرصے تک قید کر رکھا ہے۔ لیکن میں نے بہت بار کوشش کی۔ لیکن میری غلطی اور میرا بڑا گناہ خدا معاف نہیں کر سکتا، میں نے سب خراب کر دیا۔

آپ کا "لیکن" کیا کہتا ہے؟

میں سچ کہتی  ہوں کہ داؤد کے پاس آپ کے "لیکن" سے بھی بڑا "لیکن" تھا۔ کیونکہ اُس نے واقعی ایک بہت بڑا گناہ کیا تھا۔ اُس کا گناہ سنگین تھا۔  کیو نکہ اُس نے ایک معصوم کی  جان لی تھی۔ لیکن وہ زبُور 51: 14میں کہتا ہے 

'اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُون کے جُرم سے چُھڑا تو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی۔ ایک چیز جو شاید آپ کے لیے بھی ضروری ہے  اوروہ ہے توبہ۔ معافی مانگنا۔ جب ہم معافی مانگتے ہیں، تو ہم خود بخود نئی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

آپ داؤد کے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں 'اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُون کے جُرم سے چُھڑا تو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی۔ زبُور 51:  14میں تو  کہتا ہے،'کیونکہ قُربانی میں تیری خُوشنُودی نہیں ورنہ مَیں دیتا۔ سوختنی قُربانی سے تُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔ 'زبُور 51:16'اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔ 'زبُور 51:10'اپنی نجات کی شادمانی مُجھے پِھر عِنایت کر اور مُستعِد رُوح سے مُجھے سنبھال۔ 'زبُور 51:12

آمین!

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔