• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 22 نومبر 2025

یسوع کی حلیمی آپ کو سرفرازکرتی ہے۔

اشاعت کی تاریخ 22 نومبر 2025

 یسوع نے کہا۔'اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔ میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُہماری جانیں آرام پائیں گی۔ 'متی 11: 28-29

ایڈولف ڈی ہوڈیٹو نے بڑے خوبصورت الفاظ میں کہا ہےسچی حلیمی کبھی چھپی نہیں رہتی یہ گھاس کے بیچ چھپا ہوا بہار کا پھول ہے جو اپنی خوشبو دور دور تک پھیلا دیتا ہے۔

حلیمی روح کی اصل خوبصورتی ہے۔ حلیمی اور فروتنی دکھاوا نہیں کرتیں بلکہ آرام پانے کا ذریعہ بنتی ہیں جب کہ غصہ اور تکبر روح کو تھکا دیتے ہیں۔

حلیمی اور فروتنی کا بہترین استاد وہی ہے جو یہ خوبیاں اپنے اندر لے کر آیا ہے۔ خدا یسوع کے بارے میں کہتا ہے:'یسعیاہ 42:1-3'دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں۔ میرا برگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی۔ وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔ وہ نہ چِلاّئے گا اور نہ شور کرے گا اور نہ بازاروں میں اُس کی آواز سُنائی دے گی۔ وہ مسلے ہُوئے سرکنڈے کو نہ توڑے گا اور ٹمٹاتی بتّی کو نہ بُجھائے گا۔ وہ راستی سے عدالت کرے گا۔ 

یسوع زور سے نہیں چیختے وہ اپنی بات زبردستی منوانا نہیں چاہتے۔ کیو نکہ وہ حلیم ہے ۔

یسوع آپ کو توڑتے نہیں بلکہ آپ کو سنوارتا ہے۔ وہ آپ کی روح کو بحال کرتا ہے ۔ بجھتی ہوئی بتی کو وہ کبھی نہیں بجھاتا   اگر آج آپ کے پاس صرف ایک دھڑکتا ہوا دل ہے تو یاد رکھیں ابھی بھی امید ہے۔ خدا ہمیشہ آپ کی زندگی سے کچھ خوبصورت کر سکتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔