دنیا کے اعلیٰ استاد سے سیکھیں
یسوع نے کہا'اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ مَیں تُم کو آرام دُوں گا میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ 'متی 11: 28-29
میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں اگر آپ بہت بیمار ہوں تو آپ کس کے پاس جائیں گے کیا آپ کسی بھی ڈاکٹر پر راضی ہو جائیں گے یا آپ اُس بہترین ڈاکٹر کو تلاش کریں گے جو آپ کی بیماری کا خاص ماہر ہو۔
مجھے یقین ہے کہ ہم سب کسی ایسے شخص کے پاس جانا چاہیں گے جو اپنے کام میں ماہر ہوہم میں سے کوئی بھی اپنی صحت ایسے شخص کے سپرد نہیں کرے گا جو پوری کوشش نہ کرے یا جس کے پاس ضروری مہارت نہ ہو۔
ایمان بھی ایسا ہی ہے۔ ایمان کو قائم رہنے کے لیے سچی اور مسلسل تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور سب سے قابل بھروسہ مند استاد خود یسوع ہیں۔ وہ اپنی محبت کے ذریعے زندگی کے ہر پہلو میں ہمیں سکھانا چاہتے ہیں۔
زبور 32: 8 میں لکھا ہے مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤں گا تو وہ ہمیں کیا سکھانا چاہتے ہیں؟ پطرس جو یسوع کی تعلیم کی اصل بات کو سمجھ گیا تھا یوحنا 6: 68 میں د یکھیں شمعُون پطرس نے اُسے جواب دِیا اَے خُداوند ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں
یہ ہے وہ بات جو خدا آپ کو ابھی سکھانا چاہتا ہے
• آرام یہ جاننا ہے کہ کب رکنا ہے۔• یہ بے چینی اور جدوجہد چھوڑ دینا ہے۔• یہ چھوڑ دینا اور آرام کرنا ہے۔
جیسے مریم نے خداوند یسوع کے قدموں میں رُک کر بہترین حصہ چنُا آپ بھی رکیں اور اُس سے سیکھیں جس کے پاس ہمیشہ کی زندگی کے کلمات ہیں۔
آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اپنے کمرے میں پوشیدگی میں اس کے پاس جا ئیں اور اپنا جُوا خداوند کے قدموں میں رکھ دیں پھر جب آپ باہر جائیں تو اپنی مشکل وہاں یسوع کے ساتھ چھوڑ دیں اسے کہیں اب یہ کام آپ کا ہے اور وہ اسے سنبھال لے گا
ٓاپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک