• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 20 نومبر 2025

یہ وہ بوجھ ہے جو کبھی آپ کو دبا نہیں سکتا

اشاعت کی تاریخ 20 نومبر 2025

یسوع نے کہا۔'اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔ میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ 'متی 11:28-29

جب آپ لفظ "بوجھ" سنتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

بہت سے لوگوں کے لیے یہ لفظ منفی معنی رکھتا ہے جو غلامی یا کسی بھاری وزن کی یاد دلاتا ہےچاہے وہ مذہبی ہو پیشہ ورانہ ہو یا خاندانی ذمہ داری ہو

دو دن پہلے ہم نے جانا تھا کہ بوجھ کا مطلب ہوتا ہے کوئی ایسا وزن جو بھاری اور پریشان کن ہو۔لیکن یسوع بوجھ کا مطلب بالکل الگ بتاتے ہیں اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ مَیں تُم کو آرام دُوں گا میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھوکیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی متی 11: 28-29

درحقیقت وہ بوجھ جس کی بات یسوع کر رہے تھے وہ دو بیلوں کو جوڑنے کے لیے ہوتا تھا تاکہ وہ ساتھ مل کر ہل چلا سکیں۔

تصور کریں کہ آپ یسوع سے جڑے ہوئے ہیں وہی ہے جو آپ کو اٹھاتا ہے اور سہارا دیتا ہے جو آپ کو کھینچتا ہے اور آگے بڑھاتا ہے اور جو آپ کے ساتھ چل کر آپ کی مدد کرتا ہے۔ یسوع کا جُوا مچھلی کے پر کی مانند ہے یسوع کا جُوا آپ کو آگے بڑھنے کے قابل بناتا ہےدنیا کا جُوا آپ کو روک سکتا ہےلیکن یسوع کا جُوا آپ کو اُس سے کہیں آگے لے جاتا ہے جتنا آپ سوچ سکتے ہیں جب یسوع آپ کے ساتھ ہوتا ہے تو جو بوجھ آپ اُٹھاتے ہیں وہی آپ کو اُٹھاتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔