• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 18 نومبر 2025

کیا آپ جانتے ہیں سب سے بھاری بوجھ کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ 18 نومبر 2025

یسوع نے فرمایا اور یہ اُس کے کلام میں لکھا ہے،' 'متی 11: 28-29 میں اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔ میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔

اگر آپ اپنا بوجھ تول  سکیں تو یہ کتنا وزنی ہوگا؟

• یہ بیماری کتنے کلو  کی ہوگی؟• آپ کے خاندان میں جو جھگڑا ہے اس کا وزن کیا ہوگا؟• مالی حالات جو آپ کے کندھوں پر بوجھ بنے ہیں اور آپ کو دبا رہے ہیں، ان کا کیا وزن ہوگا؟

آپ کے لیے خوشخبری ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہ آپ کو خدا کی طرف دیکھنے کی ہمت دے۔'اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ اُس کا بوجھ تیرے کندھے پر سے اور اُس کا جُوأ تیری گردن پر سے اُٹھا لِیا جائے گا اور وہ جُوأ مَسح کے سبب سے توڑا جائے گا۔ 'یسعیاہ 10 :27

یسوع آیا تاکہ ہمیں وہ سب کچھ سے آزاد کرے جو ہمیں اٹھانا نہیں چاہیے جیسے گناہ کا بوجھ، دوسروں سے مقابلہ کرنا، حسد اور وہ بہت سی چیزیں جو ہماری زندگیوں میں تھکن لاتی ہیں۔ یسوع آیا تاکہ ہمیں کژت کی  زندگی دے۔ وہ آسان زندگی کا وعدہ نہیں لے کر آیا بلکہ ایسی زندگی کا جس میں وہ ہمارے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔

آخر میں سب سے بھاری بوجھ یسوع کے بغیر زندگی گزارنا ہے۔ کیونکہ اُس کے ساتھ اور اُس کے ذریعے سکون، خوشی، ایمان اور اعتماد ملتا ہے۔ یقین کہ آپ کبھی تنہا نہیں ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آپ کی حفاظت کرتا ہے، آپ کا خیال رکھتا ہے اور آپ سے محبت کرتا ہے۔

آج میری دعا ہے کہ آپ بس اس وعدے کو تھامے رہیں' جو متی 28: 20 میں لکھا ہے 'اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔

آئیں مل کر دعا کریں۔اے خدا تو میرے دل کو جانتا ہے اور جانتا ہے کہ میں تجھ سے کس قدر محبت رکھتا ہوں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ تو یہاں میرے ساتھ ہے اور میں تجھے اور بھی قریب سے جاننا اور محسوس کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی ساری تھکن اور بوجھ تیرے حوالے کرتا ہوں اور تیرے جواب کے انتظار میں پُرامید ہوں۔ تیرا شکر ہو کہ تو زندہ خدا ہے اور تیرا کلام یہی وعدہ کرتا ہے۔ میں تیرے پاک نام میں دعا کرتا ہوں۔ آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔