• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 17 نومبر 2025

تھکن کا علاج موجود ہے۔

اشاعت کی تاریخ 17 نومبر 2025

آج ہم ایک سیریز شروع کر رہے ہیں جس کا نام ہے آرام پانے کے 7 دن۔

یسوع نے وعدہ کیا ہے کہ اگر آپ اُس کے پاس آئیں گے تو آپ کو آرام ملے گا۔ ان پیغامات کا مقصد آپ کی مدد کرنا ہے تاکہ آپ اصل  آرام حاصل کر سکیں چاہے وہ جسمانی ہو ذہنی ہو یا جذباتی۔یسوع نے فرمایا اور یہ اُس کے کلام میں لکھا ہے،'متی 11: 28-29 میں'اَے مِحنت اُٹھانے والوں اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔ میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔

تھکن کا علاج آپ کے لیے موجود ہے اور یہ علاج اُس میں ملتا ہے جو کبھی نہیں تھکتا۔ یسوع متی باب 11 میں آپ کو جیسے بھی آپ ہیں اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے تاکہ آپ خدا کے قریب آ کر حقیقی سکون پا سکیں۔ یہ وہ بات ہے جو بائبل ہمیں 'یسعیاہ 40: 28-29 میں خدا کے بارے میں بتاتی ہے'کیا تُو نہیں جانتا؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہ خُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمِین کا خالِق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟ اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔ وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔

ہاں وہ قادر مطلق ہے ابدی ہے لا محدود ہے بے حد عظیم ہے۔ آج آپ کو اُس میں ہر ضرورت کا جواب ملے گا۔ کوئی فکر ایسی نہیں جو وہ حل نہ کر سکے۔ اپنی تھکن اور بوجھ اُس کے سپرد کریں اور بدلے میں اُس کی خوبیاں پائیں۔ اُس کی مہربانی صبر طاقت تخلیقیت اور قوت۔

آج میں آپ کو ایک کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اپنی ساری بے چینی لکھیں چاہے وہ جسمانی ہوں ذہنی ہوں یا جذباتی۔ پھر اُن کے ساتھ وہ سب کچھ لکھیں جو خدا آپ کو دیتا ہے تاکہ آپ اس تھکن کا مقابلہ کر سکیں۔ آج اپنی قوت اُس سے لیں اور اُس کی طرف سے دی جانے والی بے شمار نعمتوں کو اپنے اندر آنے دیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔