• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 16 نومبر 2025

آپ ہلاک نہیں ہوں گے۔

اشاعت کی تاریخ 16 نومبر 2025

ہم اس  ہمت نہ ہاریں  کےہفتے کے آخری دن پر پہنچ چکے ہیں اور میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ نے اس سفر سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ آج میں آپ کی ہمت بڑھاتی ہوں کہ جو کچھ بھی آپ نے سنا ہے اسے اپنی زندگی میں عمل میں لائیں اور اپنے اب میں نہیں کر سکتاکو بدل کر کہیں اب میرا ایمان اور مضبوط ہو گیا ہے

میں آج صبح جاگی تو اچانک میرے دل پر ایک بھاری بوجھ محسوس ہوا۔ میرے بہت ہی قیمتی دوست ہیں جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں مگر وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ایمان کا مطلب صرف ہاں ہاں میں خدا پر یقین رکھنے کا نام نہیں بلکہ اس  سے کہیں زیادہ گہرا ہوتا ہے۔میرے دل میں یہ خیالات زور سے گونجنے لگے تم نے ان کے لیے اتنی دیر تک دعا کی ہے پھر بھی کچھ نہیں ہوگا

یہ ایک حقیقت ہے۔جیسے ہی آپ خدا پر اعتماد کرنا چھوڑ دیتے ہیں آپ اپنی بے اُمیدی غم یا مایوسی میں ڈوبنے لگتے ہیں متی 14 :30  میں پطرس نے یہ حقیقت اپنی زندگی میں محسوس کی تھی یسوع بالکل اس کے سامنے تھے،مگر جب ہوا دیکھی تو ڈر گیا اور جب ڈُوبنے لگا تو چِلاّ کر کہا اَے خُداوند مُجھے بچا 

یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب آپ کو خدا کے کلام سے مضبوطی سے جُڑے رہنا چاہیے تاکہ آپ ڈوبنے سے بچ سکیں۔ اگر ہم سچے دل سے ایمان رکھیں تو خدا کی قدرت پر حیرت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

'اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔ وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔ 'یسعیاہ 55: 11

آج آپ زندگی کے کس حصے میں مشکل میں ہیں؟ شاید آپ کی دعا خدا تک نہیں پہنچ رہی۔شاید آپ اپنے بچوں کے لیے دعا کر رہے ہیں جو اپنی راہ کھو چکے ہیں اور آپ کی مدد کی درخواست کے باوجود کچھ نہیں بدل رہا۔

تو خدا کے کلام سے مضبوطی سے جُڑے رہیں ہاں ہزار بار بھی آپ کی دعائیں خالی واپس نہیں آئیں گی کیونکہ خدا وہی ہے جو اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔'1 سلاطین 8: 56

آج میں یہ بات آپ سے اس لیے کہہ سکتی ہوں کیونکہ میرے والدین نے میرے لیے سالوں دعا کی جب میں راہ سے بھٹک گئی تھی۔ سب کچھ بے اُمید لگ رہا تھالیکن خدا نے مجھے بچایا اور میری زندگی کے ذریعے دوسروں کے لیے اُمید کا راستہ  بھی بنایا۔

یہاں ہمت نہ ہاریں

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا 

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔