• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 15 نومبر 2025

مدد حاصل کریں

اشاعت کی تاریخ 15 نومبر 2025

ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ میری گاڑی پھسل گئی تھی۔ گاڑی نے موڑ پر پھسل کر ریلنگ کو چھوا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ میں فوراً جانتی تھی کہ کیا کرنا ہے کیونکہ یہ پہلے بھی ہوا تھا۔

1۔ اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ جگہ لے جانا۔2۔ اور دوسرا  مدد طلب کرنا۔

میں نے فوراً اپنے پروڈیوسر اور سب سے اچھے دوست کو کال کی۔ میں نے کچھ کہا بھی نہیں تھا بس  رونا شروع کر دیا تھا تو  وہ جان گیا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے۔ وہ مجھے اتنا اچھی طرح جانتا ہے کہ فوراً سمجھ گیا کہ مجھے کیا چاہیے۔ اس کے پہلے الفاظ تھے آپ فکر نہ کریں۔ سکون سے رہیں۔ میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔

آپ بھی کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو آپ کی ہمیشہ پرواہ کرتا ہے۔ چاہے آپ کامیابی میں ہوں یا مشکل میں۔ جیسا کہ لکھا ہے'زبور 50: 15اور مُصِیبت کے دِن مُجھ سے فریاد کر۔ مَیں تُجھے چُھڑاؤں گا اور تُو میری تمجِید کرے گا۔ 

میں گاڑی میں بیٹھ کر یہ اُمید رکھ سکتی تھی کہ کوئی ٹکرائے گا نہیں اور کوئی میری مدد کرے گا لیکن یہ بہت خطرناک ہوتا ہے۔ کال کرنا آپ کا عمل ہے جو آپ کو کرنا ہوتا ہے۔ پھر خدا آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ آپ کو بچائے گا۔ خدا ہر وقت آپ کے ساتھ ہے کیا آپ یہ مجھتے ہیں

اور یقین کریں خدا کو زیادہ کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ وہ فوراً آپ کی آواز پہچان لیتا ہے اور آپ کچھ کہنے سے پہلے ہی جان لیتا ہے کہ آپ کو کیا چاہیے۔ اور کلام فرماتا ہے زبور 139:4 میں کہ 'دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی بات نہیں جِسے تُو اَے خُداوند! پُورے طَور پر نہ جانتا ہو۔ '

آج آپ بھی اپنے آپ کو محفوظ کریں۔ اپنے دکھ کی جگہ پر نہ رکیں جہاں آپ اور دوسرے خطرے میں ہوں۔ مدد کے لیے اپنے آسمانی باپ کو پکاریں جو آپ کو جواب دے گا۔ خدا کہتا ہے کہ  آپ  سکون سے رہیں  میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔کیونکہ آپ  قیمتی ہیں اور وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔