• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 11 نومبر 2025

آپ کے لیے کیا زیادہ ضروری ہے؟

اشاعت کی تاریخ 11 نومبر 2025

اگر میں ہار مان چکی ہوتی تو آج زندہ نہ ہوتی۔

جی ہاں یہ سچ ہے۔ نوعمری میں میرا وزن 66 پاؤنڈ کم ہو چکا تھا اور میں نے ڈاکٹر کو اپنی ماں سے یہ کہتے سنا تھا۔ آپ کی بیٹی چند ہفتوں میں مر جائے گی۔

سچ کہوں تو ڈاکٹر کی بات نے مجھے اتنا نہیں ہلایا جتنا یہ سوچ کہ اگر میں نے ہار مان لی تو خدا کیا کہے گا۔ میرے دل میں ایک گہرا یقین تھا کہ خدا مجھے زندہ دیکھنا چاہتا ہے۔ شکر ہے میں نے ہمت نہیں ہاری۔ اگر ہار مان لیتی تو شاید آج یہاں نہ ہوتی۔مجھے معلوم تھا کہ خدا نے مجھے زندگی کے لیے چنا ہے۔ اور وہی زندگی وہ آپ کے لیے بھی چاہتا ہے۔کیونکہ بائبل کہتی ہے ۔ مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔ 'یوحنا 10:10

ایک جملہ۔ تم اتنی موٹی ہو کہ دوڑ بھی نہیں سکتی۔ یہی وہ بات تھی جس نے مجھے اس حال تک پہنچایا تھا۔ میں نے اس جملے پر یقین کر لیا تھا۔ اب ایک اور خطرناک جملہ سامنے تھا۔ میرے ڈاکٹر کا کہا ہوا۔ اور اب میرے سامنے ایک فیصلہ تھا۔کیا میں اس جملے پر بھی یقین کر لیتی۔ یہ جانتے ہوئے کہ ایک ایسا ہی جملہ مجھے کہاں تک لے آیا تھا.یا میں یقین کرتی کہ یسوع سب کچھ جانتے ہوئے بھی مجھے زندگی دے سکتا ہے۔

میں جسمانی اور ذہنی طور پر بالکل ٹوٹ چکی تھی۔ میرے اندر قوت نہ تھی۔ لیکن میرا یقین ہے کہ ہمارے پاس ہمیشہ اتنی قوت ضرور ہوتی ہے۔ یا خدا وقت پر وہ قوت دے دیتا ہے۔ تاکہ ہم فیصلہ کر سکیں کہ کس کی بات ماننی ہے اور کس پر یقین کرنا ہے۔

اور میں نے یسوع پر یقین کرنا چاہا۔ ہمیشہ اُس پر یقین کریں جو زندگی دیتا ہے۔ نہ کہ اُس پر جو زندگی چھین لیتا ہے۔ نقصان دہ باتیں ہمیشہ ہماری طرف آئیں گی۔ اسی لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ہر دن خدا کے ساتھ وقت گزاریں۔کتابِ مقدس پڑھیں۔ دُعا کریں۔ اُس سے جڑے رہیں جو چاہتا ہے کہ آپ جئیں۔ اور شاید آپ کو کچھ ایسے تعلقات یا رشتے ختم کرنے پڑیں جو آپ کی زندگی کو چُرا رہے ہیں۔

آپ کے لیے زیادہ اہم کیا ہے وہ جو لوگ آپ کے بارے میں کہہ چکے ہیں یا اب کہہ رہے ہیں وہ بری خبر جو آپ نے ابھی سنی۔

یا اُس کی باتیں جس نے آ کر آپ کو کژت کی زندگی دینے کا وعدہ کیا۔

یسوع کے لیے جئیں

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔