• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 9 نومبر 2025

یسوع آپ کے ساتھ کھڑا ہے

اشاعت کی تاریخ 9 نومبر 2025

آج جب ہم اس ہفتے کا اختتام کر رہے ہیں تو میں آپ سے ایک کہانی شیر کرنا چاہتا ہوں جو نک وجیچک Nick Vujicic  نے ہاورے فرانس میں اپنا  پیغام دیتے ہوئے سنائی تھی۔میں  خوش نصیب ہوں کہ   اُن کے لیے ترجمہ کرنے کا موقع مجھے ملا。

نک نے کہا کہ اُس نے اپنی موت کے بعد قیامت کے دن کا تصور کیا۔ وہ اپنے آپ کو خدا کے سامنے جو جج ہے اور اپنے الزام لگانے والوں کو بھی وہاں دیکھ رہا تھا جو اُس کے سارے گناہ گن رہے تھے۔ وہ کہہ رہے تھےا ے خدا نک وجیچک گناہ گار ہے۔ اُس نے اپنی زندگی بھر گناہ کیے ہیں۔ وہ فردوس کا حقدار نہیں۔ وہ ابدی زندگی کا مستحق نہیں۔ وہ گناہ گار ہے۔ اُس کا مقام دوزخ ہے۔

پھر نک کہتا ہے کہ اُس نے یسوع کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھا۔ یسوع خدا سے کہتا ہے ہاں ابانک گناہ گار تھا۔ مگر پندرہ سال کی عمر میں اُس نے اپنی زندگی تیرے حوالے کی۔ وہ  ایمان لایا کہ تُو نے مجھے بھیجا تاکہ اُس کے گناہوں کے لیے میں مر جاؤں اور اُس نے مجھ سے گناہوں کی معافی مانگی۔ اور وہ تیرے ارادے کے لیے زندہ ہے اور لوگوں کو میرے بارے میں بتا رہا ہے۔ وہ بخش دیا گیا ہے اور میں نے اُس کے سارے گناہوں کے لیے جان دی کیونکہ اُس نے ایمان رکھا۔ وہ ہمارا ہے۔ پھر خدا نک کی طرف مُڑ کر کہتا ہے  گھر واپس آنے کے لیے خوش آمدید !

آپ نوٹس کریں گے کہ یسوع نک کے ساتھ کھڑا ہے. ہاں یسوع ہمارے بلکل قریب ہے. وہ آپ کے بلکل قریب ہے اور یہاں تک کہ فردوس  میں بھی جب آپ کے الزام لگانے والے بولنا شروع کریں گے وہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا اور آپ کا دفاع کرے گا.

کیونکہ آپ یسوع پر ایمان رکھتے ہیں کیونکہ آپ نے اپنا یقین اُس پر اور اُس کے صلیب پر کیے جانے والے کام پر رکھا ہے ایک دن آپ کو خدا باپ کی طرف سے یہ کہا جائے گا کہ گھر واپس آمنے کے لیے خوش آمدید " اوہ!   اُس دن کیا خوشی ہوگی!

آپ ایک معجزہ ہیں !

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔