• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 6 نومبر 2025

یسوع سستی گوند استعمال نہیں کرتا

اشاعت کی تاریخ 6 نومبر 2025

کیا آپ نے کبھی ایسی گوند کے ساتھ کام کیا ہے جو چپکی نہیں مثال کے طور پر آپ اپنے جوتے ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو آپ وہ گوند استعمال کرتے ہیں جسے سپر گلوکہتے ہیں اور جس کا دعویٰ ہوتا ہے کہ یہ بہت مضبوط ہے لیکن اگلے دن آپ کا جوتا پھر سے ٹوٹ جاتا ہے

یہ مجھے یاد دلاتا ہے کہ جب یسوع ہماری غلطیوں کو درست کرتے ہیں تو وہ سستی گوند استعمال نہیں کرتے سوچیں اگر ایسا ہوتا تو ہمیں آدھی معافی ملتی ہماری غلطیاں صرف ایک دن کے لیے مٹا دی جاتیں پھر مایوسی اور دل شکستگی نہیں آتی جب یسوع کچھ درست کرتے ہیں تو وہ مضبوط اور پکا ہوتا ہے وہ اتنی خوبصورتی اور کامل طریقے سے چیزوں کو ٹھیک کرتے ہیں کہ پرانی چیزوں سے نئی چیزیں بن جاتی ہیں مرقس 2: 21-22

کیا آپ وہ آیت جانتے ہیں جو پکا یقین دلاتی ہے کہ خدا سب کچھ نیا کر دیتا ہے؟یہ ہے ایمپلیفائیڈ ورژن میں پس جو کوئی مسیح میں ہے [یعنی ایمان کے ذریعے اُس سے جُڑا ہوا ہے] وہ نیا مخلوق ہے [روح القدس کے ذریعے دوبارہ پیدا اور تازہ کیا گیا]پرانے حالات [پہلے کا اخلاقی اور روحانی حال] ختم ہو گیا ہے دیکھو نئی چیزیں آ گئی ہیں [کیونکہ روحانی بیداری نئی زندگی لاتی ہے] '2 کرنتھیوں  5 :17

آپ میرے ساتھ اس آیت کا اعلان کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی پر اسے دہرا سکتے ہیں پس اگر میں مسیح میں ہوں یعنی ایمان کے ذریعے اُس سے جُڑا ہوا ہوں تو میں نیا مخلوق ہوں روح القدس کےذریعے دوبارہ پیدا اور تازہ کیا گیا ہو میرے پرانے حالات پہلے کا اخلاقی اور روحانی حال ختم ہو گئے ہیں دیکھو میرے لیے نئی چیزیں آ گئی ہیں کیونکہ روحانی بیداری نئی زندگی لاتی ہے

واہ واہ! کیا خدا کی محبت آپ کے لیے کمال نہیں ہے؟آپ کی پوری ذات نئی ہو گئی ہے آپ کا ماضی جو یسوع سے پہلے تھا اب کوئی اہمیت نہیں رکھتا اُس کے ساتھ سب کچھ اچھا نیا مضبوط اور پکا ہے آپ کا خدا کبھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا آئیے روشن مستقبل کی طرف بڑھیں

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔