• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 30 اکتوبر 2025

وہ خاموش شک و شبہات

اشاعت کی تاریخ 30 اکتوبر 2025

میرے پاس ایسے میسج اکثر آتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ میں آپ کے معجزات کی باتیں سن کر تھک گیا ہوں اور مجھے اپنی زندگی میں کوئی معجزہ نظر نہیں آتا۔ شروع میں یہ پڑھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا تھا لیکن پھر بائبل کی کسی کہانی یا شخصیت کا خیال آتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ ہمارے معجزے تک پہنچنے کا ایک اہم حصہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ بات آپ کے ساتھ بھی شیئر کروں。

جب خدا نے جدعون کو ایک خدمت سونپی تو اُس نے مایوسی سے جواب دیا اگر خدا ہمارے ساتھ ہے تو پھر یہ سب کچھ ہمیں کیوں پیش آیا اور وہ سب معجزے کہاں ہیں جن کے بارے میں ہمارے باپ دادا نے ہمیں بتایا کیا انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ خداوند ہمیں مصر سے نکال لایاقضاة 6: 13'جِدعوؔن نے اُس سے کہا اَے میرے مالِک! اگر خُداوند ہی ہمارے ساتھ ہے تو ہم پر یہ سب حادِثے کیوں گُذرے اور اُس کے وہ سب عجِیب کام کہاں گئے جِن کا ذِکر ہمارے باپ دادا ہم سے یُوں کرتے تھے کہ کیا خُداوند ہی ہم کو مِصرؔ سے نہیں نِکال لایا؟ پر اب تو خُداوند نے ہم کو چھوڑ دِیا اور ہم کو مِدیانیوں کے ہاتھ میں کر دِیا۔ '

اسی ایک آیت سے بہت کچھ سمجھ آ جاتا ہے. خدا نے جدعون کے باپ دادا کی زندگیوں میں معجزے کیے تھے. وہ خود بھی اُن معجزوں کے اثرات سے فائدہ اٹھا رہا تھا لیکن اُسے اس کا احساس نہ تھا. خداوند نے اُس کے آبواجداد ا کو مصر سے نکالا تھا. یہ وہ جانتا تھا. لیکن وہ یہ نہیں سننا چاہتا تھا کہ اُس کے لوگ اس سے پہلے کئی برس غلامی میں گزار چکے تھے. یہ جانے بغیر کہ کب اور کیسے اُن کا معجزہ ظاہر ہو گا.

اب خدا چاہتا تھا کہ وہ اپنا ذاتی معجزہ خود تجربہ کرے. لیکن جدعون نہ تو اُن برکتوں پر شکر گزار تھا جو خدا پہلے ہی اُسے دے چکا تھا. اور نہ ہی وہ اپنے معجزے کے لیے کچھ کرنے کو تیار تھا. ممکن ہے کہ اُسے پہلے مشکل وقت سے گزرنا پڑتا جیسا کہ اُس کے باپ دادا گزرے تھے.'خُداوند نے اُس سے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ ہُوں گا اور تُو مِدیانیوں کو اَیسا مار لے گا جَیسے ایک آدمی کو۔ 'قضاة 6: 16

اور جب وہ یہ سفر طے کرتا. تو اُس کے آخر میں اُس کا معجزہ. اُس کا ذاتی معجزہ. اُس کا انتظار کر رہا ہوتا.اگر آپ واقعی اپنا معجزہ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی اُس جگہ جانے کے لیے تیار ہونا ہوگا جہاں خدا آپ کو بھیجتا ہے. آئیں ہم ماضی کے معجزوں پر شکر گزار ہوں. اور خدا پر اُس وقت بھی بھروسا رکھیں جب اگلا معجزہ ابھی دکھائی نہیں دیتا. اگر ہم ایمان میں قائم رہیں تو ہم ضرور اپنا معجزہ دیکھیں گے.

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔