خدا آپ میں کیا دیکھتا ہے!
جب میں حال ہی میں دُعا کر رہی تھی تو ایک بات میرے دل کو چھو گئی۔ میں خدا سے کچھ مانگتی ہوں لیکن دل کے کسی کونے میں یہ شک چھپا ہوتا ہے کہ کیا واقعی خدا میری سنے گا کیونکہ میں اُس کے قابل نہیں ہوں۔اگر آپ اپنے ساتھ ایماندار ہوں تو آپ بھی ان اندرونی شکوک سے بار بار لڑتے ہوں گے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے شکوک کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
آپ شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ کیا واقعی خدا آپ کی سُننا چاہتا ہے۔ کیا آپ اُس کے لیے کافی ہیں۔ لیکن خدا نے یہ بات بہت پہلے ہی واضح کر دی ہے کہ وہ آپ سے اتنی محبت کرتا ہے کہ آپ کے تمام گناہوں کو معاف کر دے۔ وہ آپ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ کے ساتھ دس قدم آگے چلے۔ وہ آپ کی زندگی کے لیے اپنے اور آپ کے خواب کو سنوارنا چاہتا ہے۔
شک ہمیشہ آپ کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں یوحنا 10:10 میں لکھا ہے'چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو۔ مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔ یہی وہ کام ہے جو شریر کرتا ہے جب آپ کے دل میں یہ شک پیدا ہو جاتا ہے کہ کیا خدا واقعی آپ کی سنتا ہے۔ یہ شک آپ کو روک دیتا ہے اور آپ اُس خواب پر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جو خدا نے آپ کے دل میں رکھا ہے۔اپنے شکوں کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ سے وہ چیز چھین لیں جو خدا آپ کو دینا چاہتا ہے۔
جدعون بھی شک کرنے والوں میں سے تھا۔ خدا نے اُسے اپنا خواب بھی بتایا تھا۔ وہ اُسے استعمال کرنا چاہتا تھا تاکہ بنی اسرائیل کو رہائی دے۔ یہاں تک کہ خدا نے اُسے صاف طور پر فرمایا تھا کہ'خُداوند نے اُس سے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ ہُوں گا اور تُو مِدیانیوں کو اَیسا مار لے گا جَیسے ایک آدمی کو۔ 'قضاة 6:16لیکن جدعون نے جواباً ایسا رویہ اختیار کیا جیسے کہتا ہو "میں اس لائق نہیں کہ خدا میری سنے"۔ اُس نے کہا "اگر تُو واقعی میری مدد کرنا چاہتا ہے تو کوئی نشان دکھا دے تاکہ مجھے یقین ہو جائے کہ یہ واقعی خدا کی آواز ہے"قضاة 6:17
واقعی؟ خدا نے اپنا فرشتہ بھیجا تاکہ جدعون کو خود پیغام دے مگر جدعون کو یقین نہ آیا کہ خدا واقعی اُس سے بات کرنا چاہتا ہے۔آج خدا آپ کو وہ ایمان دینا چاہتا ہے جو آپ کے شک چُرانا چاہتے ہیں۔خدا چاہتا ہے کہ آپ اُس پر بھروسہ کریں اور یقین رکھیں کہ وہ آپ سے بات کرتا ہے اور آپ کی زندگی میں اپنی قدرت ظاہر کرنا چاہتا ہے۔
آج آپ کیا فیصلہ کریں گے جب آپ جانتے ہیں کہ خدا نے آپ کے دل میں کچھ رکھا ہے مگر ساتھ ہی شک کرتے ہیں کہ کیا وہ واقعی ابھی چاہتا ہے اور کیا آپ اُس کے لیے واقعی "قابل" ہیں صحیح فیصلہ کریں ایمان رکھیں اور فرمانبردار ہوں کیونکہ آپ کا خواب اہم ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا