فکر مت کریں
میں ایسا نہیں ہوں۔ میں نہیں کر سکتا۔آپ نے کتنی بار ایسا کہا ہے لیکن اگر آپ ویسے نہ ہوں جیسے آپ سوچتے ہیں تو کیا ہوگا اگر خدا نے آپ کے دل میں کچھ رکھا ہے جو آپ کو نظر نہیں آتا لیکن وہ آپ کے اندر ہے جدعون کا بھی یہی تجربہ تھا۔ وہ معجزے کا انتظار کر رہا تھا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ خود ہی معجزہ ہے۔
کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ہم اُس معجزے کا انتظار کر رہے ہوں جو حقیقت میں ہم خود کر سکتے ہیں اسی لیے آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ اب مزید انتظار نہ کریں۔ آپ خود وہ معجزہ ہو سکتے ہیں۔خدا نے جدعون میں جو رکھا تھا دیکھا لڑنے کی قوت دشمنوں کا سامنا کرنے کی ہمت اور فتح کا یقین۔ حقیقت میں فتح پہلے ہی تیار تھی۔ جدعون کو بس اٹھنا تھا اور چلنا تھا۔
خدا دیکھتا ہے کہ اُس نے آپ کے اندر کیا رکھا ہے۔ آپ میں لڑنے کی قوت ہے۔ آپ میں وہ ہمت ہے کہ آپ اپنی فکر ضروریات اور خوف کا مقابلہ کر سکیں۔ اور وہ فتح جو خدا نے پہلے ہی تیار کر رکھی ہے آپ کے لیے ہے۔ آپ کو بس اٹھنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ اپنے آپ کو خدا کی نظر سے دیکھیں اپنی نظر سے نہیں۔خدا کے فرشتے نے جدعون کو یوں سلام کیا اَے زبردست سُورما! خُداوند تیرے ساتھ ہے۔'قضاة 6: 12یہ سلام جدعون کو لڑائی سے پہلے دیا گیا تھا۔
لیکن جدعون اس وقت مادیانیوں سے اناج چھپانے میں مصروف تھاوہ اُس لمحے اپنے خوف میں زیادہ مبتلا تھا بجائے اس کے کہ وہ سمجھتا کہ خدا نے اس کے اندر کیا رکھا ہے۔ میں بھی آپ کو یہی کلام دینا چاہتی ہوں، دن کی شروعات سے پہلے آپ مضبوط ہیں، اپنی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط ہو اَے زبردست سُورما! خُداوند تیرے ساتھ ہے۔ قضاة 6: 12
خدا آپ میں قدرت دیکھتا ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو آپ میں دیکھتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا