کیا آپ خدا کے سامنے قصوروار محسوس کرتے ہیں؟
کیا آپ گناہ کر رہے ہیں؟ اگرچہ میں آپ کو ابھی نہیں دیکھ سکتی لیکن میرا خیال ہے کہ آپ نے ہاں میں سر ہلایا ہوگا شاید آپ کچھ اداس بھی ہوئے ہوں۔ اور شاید اسی لیے آپ اپنی زندگی کے اس مرحلے پر سوچ رہے ہیں میں یہ نہیں کر سکتا۔ میں کبھی کچھ نہیں بن پاؤں گا۔آپ کو ایسا محسوس کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ خدا جانتا تھا کہ آپ اسے چھوڑ نہیں پائیں گے اور ہم انسان بار بار گرتے رہیں گے۔ اسی لیے خدا نے صرف گناہوں کے نتائج سے نبٹنے کی دوا ہی نہیں دی بلکہ وہ واحد سچی اور مکمل آزادی دینے والا حل ہمارے لیے فراہم کیا ہے جس کی قیمت اُس نے صرف تھراپی سے کہیں زیادہ ادا کی ہے اُس نے اپنی جان دی اور وہ خوش دلی سے دی۔
خدا جانتا ہے کہ گناہ ہمیں روک دیتا ہے اسی لیے اُس نے اپنا بیٹا دیا ہاں یسوع کی زندگی کی صورت میں یہ تحفہ ہی واحد راستہ تھا جو ہمیں گناہ سے آزاد کر سکتا تھا یہ سادہ سچائی ہے۔'مَیں خُدا کے فضل کو بیکار نہیں کرتا کیونکہ راست بازی اگر شرِیعت کے وسِیلہ سے مِلتی تو مسِیح کا مَرنا عَبث ہوتا۔'گلتیوں 2: 21
تصور کریں یسوع مرنے کے لیے پیدا ہوا۔ اور آپ جینے کے لیے پیدا ہوئے۔اسی لیے یسوع نے آپ کے لیے موت کو برداشت کیا تاکہ آپ قصور منفی خیالات اور غم سے آزاد ہو کر بھرپور زندگی گزار سکیں۔ وہ آپ کو یہ زندگی بھرپور طریقے سے دینا چاہتا ہے۔'یوحنا 10:10مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔
اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ گناہ کریں تو رکنا نہیں بلکہ اُس کی طرف آنا ہے معافی مانگنی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آگے بڑھنا ہے! آپ کے پاس دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔ اپنی غلطیوں کو اپنے راستے میں نہ آنے دیں۔ ہمیشہ اپنے گناہ یسوع کے حوالے کر سکتے ہیں وہ آپ کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔
آج آپ کیا چھوڑنا چاہتے ہیں تاکہ آگے بڑھ سکیں؟
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا