کیا یسوع واقعی کافی ہے
کیا آپ کو فٹبال کا تھوڑا بہت علم ہے؟ جب میں یہ لکھ رہی ہوں تو ہم فٹ بال ورلڈ کپ کے بیچ میں ہیں۔ ایک کھلاڑی نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی میری توجہ اُس کی طرف ہو گئی تھی۔روبرٹو فرمینوں برازیل کا فٹبالر ہے جو لیورپول ایف سی کے لیے کھیلتا ہے اور برازیل کی قومی ٹیم کا حصہ بھی ہے۔ لیکن اس سال ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا اُس کا بڑا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ وہ منتخب نہیں ہوا۔کیا واقعی وہ منتخب نہیں ہوا؟ میڈیا اور اس کے انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر پھیلی ہوئی تھی لیکن روبیرٹو نے ہمت نہیں ہاری۔ جب اس سے اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا۔
یسوع ہی میرا سب کچھ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ خدا میرے لیے بہترین منصوبے رکھتا ہے۔واہ۔ اتنی بڑی مایوسی کے باوجود اُس نے اتنے پُراعتماد الفاظ کہے مجھے یقین ہے کہ اُس نے یہ الفاظ داؤد سے لیے ہیں جو زبور 27 میں بالکل ویسا ہی کہتے ہیں'اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔ 'زبور 27: 13
جب میں نے وہ انٹرویو دیکھا تو میں نے اپنے آپ سے کہا واہ یہ ایک برکت ہے کہ خدا نے چُنا ہےشاید خدا کا منصوبہ روبیرٹو کے لیے 2022 کے ورلڈ کپ سے کہیں بڑا ہے۔ اب سب دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ اس مایوسی کا کیسے سامنا کرتا ہے۔ آپ انٹرنیٹ پر تلاش کریں یا اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جائیں تو آپ روتے ہوئے فٹبالر کی بجائے بار بار یہ جملہ دیکھیں گے: یسوع ہی کافی ہے۔
پولس 'گلتیوں 2:20 میں کہتا ہے کہ اور اب مَیں زِندہ نہ رہا بلکہ مسِیح مُجھ میں زِندہ ہے ۔یہی سب کو ملے گا جب وہ مایوس فٹبالر کی تلاش کریں گےایک بھروسہ مند اور ایمان والا انسان جو یسوع کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ایک مضبوط اور بااثر شخص ایک ایسا انسان جس کے پاس ایک عظیم مقصد ہے
اگر آپ آج مایوسی کا سامنا کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ صرف اسی تجربے کے ذریعے آپ اپنی حقیقی منزل پا سکیں۔کیوں؟ کیونکہ خدا نے آپ کے لیے بھی بہترین منصوبے رکھے ہیں۔کیا آپ بھی آج پُر اعتماد ہو کر یہ کہنا چاہتے ہیںچاہے میرے خواب بکھر جائیں پھر بھی اُس کے ہاتھ مجھے تھامے رکھیں گے جو کچھ بھی ہو یسوع میرے لیے کافی ہے؟برُی خبریں آپ کو ہلا نہیں سکتیں۔ خدا پر بھروسہ کریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا