کیا آپ آج حیران ہونا چاہتے ہیں؟
آج صبح آپ کس فکر کے ساتھ جاگے؟ کیا مستقبل کی فکر تھی؟ یا پھر آپ کے سامنے بہت سا کام ہے؟ کوئی میٹنگ جو آپ کو کچھ عرصے سے پریشان کر رہی ہے؟ کیا آپ کا رشتہ اس وقت ٹوٹ رہا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ یسوع اس وقت آپ کو براہ راست کیسے جواب دیں گے؟
'اُس نے اُن سے کہا اپنے اِیمان کی کمی کے سبب سے کیونکہ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم میں رائی کے دانے کے برابر بھی اِیمان ہو گا تو اِس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سِرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تُمہارے لِئے نامُمکِن نہ ہو گی۔ 'متی 17: 20
یہ ہمارے دکھوں کے بیچ میں ہمت دینے والی بات ہے نا کیا آپ سوچتے ہیں کہ خدا ایسا کر سکتا ہے کہ وہ آپ کی بڑی فکر کو ایک معجزے میں بدل دے۔ حال ہی میں مجھے بھی ایسی ہی فکر ہوئی تھی۔ ایک قیمتی دوستی میں بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں اور مجھے ڈر تھا کہ شاید میں اسے بچا نہ سکوں۔ اس کے علاوہ میں چند دنوں کے لیے سفر پر تھی اس لیے فوراً مسئلہ حل نہیں کر پائی۔
خدا نے مجھ سے پوچھا کیا تم سمجھتی ہو کہ میں تمہارے لیے یہ مسئلہ حل کر سکتا ہوں؟حیرت ہوتی ہے کہ ایسے لمحات میں ہم تھوڑی دیر کے لیے سوچتے ہیں خیر یہی تو میرا فرض ہے کہ میں کچھ مسائل کو حل کروں۔اور خدا مسکرا دیتا ہے کیونکہ اُس کی پیش کش ہمیشہ قائم ہے وہ کہتا ہے کہ اگر تُم میں رائی کے دانے کے برابر بھی اِیمان ہو گا تو اِس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سِرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تُمہارے لِئے نامُمکِن نہ ہو گی۔ 'متی 17: 20
اس لیے میں نے یقین کرنے کا فیصلہ کیا اور میرا دن حیرت انگیز انداز میں ختم ہوا۔دن کے اختتام پر جب میں تھکی ہوئی بستر پر گری تو مجھے خوشخبری ملی کہ غلط فہمیاں دور ہو چکی تھیں اور میری دوستی نہ صرف بچ گئی بلکہ اور بھی مضبوط ہو گئی۔ آج آپ بھی خدا پر ایمان لائیں اور آپ کا دن بھی حیرت سے بھرپور ختم ہو سکتا ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا