• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 16 اکتوبر 2025

کیا آپ لوگوں سے خوفزدہ ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 16 اکتوبر 2025

 میں نے ابھی ایک تصویر دیکھی جس میں ایک نوجوان عورت بڑے اسٹیج پر کھڑی ہے، ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ اور ایوارڈ ہے اور کیمرے کی طرف مسکرا رہی ہے! رکیں تھوڑی دیر کیا وہی نوجوان عورت نہیں تھی جو حال ہی میں میرے ساتھ ایک سیمینار میں تھی؟ وہی عورت جو شدید سماجی خوف میں مبتلا تھی۔ واہ! یقیناً کچھ حیرت انگیز ہوا ہوگا۔

کیا آپ جانتے ہیں وہ اچانک آنے والا خوف جب آپ کو لوگوں کے سامنے کچھ پیش کرنا ہو؟ مجھے بھی وہی خوف ہوتا ہے۔ آپ کو یقین نہ آئے کیونکہ میں اکثر اسٹیج پر ہوتی ہوں۔ لیکن میرے لیے اصل خوف چھوٹے اسٹیج پر کھڑے ہونے کا ہوتا ہے۔ جیسے حال ہی میں مجھے تقریباً 30 طلبا سے بات کرنی تھی۔ پانچ دن تک ہر روز۔ اگرچہ پچھلی بار بہت زیادہ برکت ملی تھی، اس بار میں نے سوچا میں یہ نہیں کر سکتی۔ میرے پاس اتنا کچھ بتانے کو نہیں ہے۔ میں ایک استاد نہیں ہوں۔ وہ ضرور بور ہو جائیں گے۔

جانے سے پہلے صبح میں خدا سے ہمت مانگ رہی تھی اور میں ہمیشہ آپ کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ ایسے لمحات میں خدا سے مدد مانگو۔ درحقیقت اسی دن میں نے اپنی ڈیوشنل کی کتاب میں یہ آیت پڑھی 'لیکن مددگار یعنی رُوحُ القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وُہی تُمہیں سب باتیں سِکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا۔ 'یوحنا 14: 26

آپ کو روح القدس سے اور کچھ نہیں چاہیے۔ آج عاجزی کے ساتھ خدا کے تخت کے سامنے آئیں اور تسلیم کریں کہ آپ کو اپنی زندگی میں اور اپنی زندگی کے ذریعے روح القدس کے کام کی ضرورت ہے۔ پھر دیکھیں کہ کتنی خوبصورت چیزیں آپ کے ذریعے رونما ہوں گی۔ میں نے بھی یہی کیا جب میں نے ان 30 طلبا سے بات کی اور وہ ہفتہ پچھلی بار سے بھی زیادہ برکت والا نکلا۔ جب ہم روح القدس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو ہمارا خوف بھی معجزاتی طور پر ختم ہو جاتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔