• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 13 اکتوبر 2025

اس کے لیے اپنا وقت ضرور نکالیں!

اشاعت کی تاریخ 13 اکتوبر 2025

کیا آپ کو مستقبل کی فکر ستا رہی ہے؟ تو آج میں آپ کو وہ سچائی بتانے جا رہی ہوں جو آپ کا بوجھ ہلکا کر دے گی۔جب فکریں ہمارے دل پر بھاری ہوں تو ایک کام ہمیشہ ممکن ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔ لیکن ہم اکثر اسے نہیں کرتے کیونکہ ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں سب کچھ خود سنبھالنا ہوگا۔اسی لیے آج میں آپ کو نصیحت کرتی ہوں کہ اس کے لیے وقت نکالیں۔کون سا وقت؟ یہ زبور آپ کو سمجھاتا ہے۔جب تُو نے فرمایا کہ میرے دِیدار کے طالِب ہو تو میرے دِل نے تُجھ سے کہا اَے خُداوند مَیں تیرے دِیدار کا طالِب رہُوں گا۔ زبور 27: 8

آج میں آپ کو سب سے اہم نصیحت کر نا چاہتی ہوں کہ اپنی تمام فکریں اپنے عظیم اور قادر خدا کے سامنے رکھیں۔ وہ جانتا ہے کہ کل کیا ہوگا اور وہ آپ کے لیے نیک ارادے رکھتا ہے۔ پھر ایمان کے ساتھ بلند آواز میں وہ بات کہیں جو اس آیت میں آگے لکھی ہے۔اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔ 'زبور 27: 13

آپ جانتے ہیں میں خدا کے حضور بڑی اُمید لے کر آنا سیکھ رہی ہوں اور ہر بار جب میں ایسا کرتی ہوں تو وہ مجھے حیرت میں ڈال دیتا ہے اسی لیے میں آپ کو بھی دل سے یہی نصیحت کرتی ہوں جب ہم بڑی اُمید کے ساتھ خدا سے ملیں گے تو ہمیشہ اُس کی معجزاتی مدد کا تجربہ کریں گے خُداوند کی آس رکھ۔ مضبُوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔ ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔'زبور 27: 14

جرمن ترجمے میں آس رکھنے کرنے کے لیے جو لفظ استعمال ہوا ہے وہ دراصل بھروسا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بھروسے کا خدا کے پاس کیا جواب ہے۔'کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ 'یرمیاہ 29: 11

وقت نکالیں۔ خاموشی سے اُس کے حضور آئیں۔ وہ آپ کے دُکھوں کا خیال رکھے گا۔'اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔ 'یرمیاہ 29: 13 خدا آج آپ کو دیکھ رہا ہے۔ اسی لمحے۔ اسی حالت میں۔ اور وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔