خدا کے ساتھ کچھ بھی ناممکن نہیں۔

میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ کو اس ہفتے کی سیریز پسند آئی اور آپ کے لیے فائدہ مند رہی۔ آج میں آپ کو کچھ لوگوں کی کہانیاں سنانا چاہتا ہوں ۔ اگر خدا نے ان لوگوں کے رشتے بدل دیے ہیں تو مجھے یقین ہے وہ آپ کے رشتے بھی بدل سکتا ہے۔
گواہیاں
جب میں نے ’آج کا معجزہ‘ پڑھنا شروع کیا تب میرے شوہر کے ساتھ میرے مسائل تھے۔ میں تکلیف میں تھی شرمندگی محسوس کرتی تھی اور میرے دل میں منفی خیالات تھے۔ لیکن جب سے میں نے یہ آج کا معجزہ‘ پڑھنا شروع کیا میرا ایمان تازہ ہوا مجھے اُمید ملی اور میں نے خدا کی آواز ماننا سیکھا۔ شفا کا عمل شروع ہو گیا۔ آج میں معاف کر چکی ہوں اور میرے گھر میں خدا کی سلامتی ہے۔ میرے شوہر بھی بہت اچھے انداز میں بدل گئے ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔
کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہے یہ ایک اور گواہی ہے جو مجھے نازیہ نے بھیجی ہےحال ہی میں میرے اور میرے شوہر کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ لیکن معافی کے ذریعے میں نے مختلف طریقے سے محبت کرنا سیکھا ہے۔ ہماری شادی میں بہت عرصے تک مایوسی چھائی رہی۔ لیکن خدا کا شکر ہے کہ آپ کے ای میلز اور مختلف گواہیوں نے مجھے خداوند کی طرح بننا سکھایا۔ بغیر شرط محبت کرنا اور ہمیشہ معاف کرنا۔ ابھی ہم سیکھ رہے ہیں کہ کیسے قادرِ مطلق خدا کی بے شرط محبت کے ساتھ زندگی گزاریں۔
وکٹر نے بھی گواہی شیئر کی کہ میری زندگی کا وقت بہت مشکل تھا۔ مجھے ان لوگوں نے دھوکہ دیا جن سے میں محبت کرتا تھا، میرے خاندان کے افراد۔ میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اب معاف نہیں کروں گا۔ میرے دل میں رنجش اور تلخی تھی بدلہ لینے کی خواہش تھی۔ لیکن ’آج کا معجزہ‘ کی بدولت میں نے ایسی گواہیاں اور آیات پڑھی ہیں جنہوں نے میرا دل اور ذہن بدل دیا۔ یہ ای میلز مجھے خدا کی عظمت اور وفاداری کو ایک نئی نظر سے دیکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ آپ کے ہونے کا شکریہ۔
دیکھیں جب ہم خدا کو اپنی زندگی میں جگہ دیتے ہیں تو وہ ہمیں کامیابی دیتا ہے۔ میں آپ کو ہمت دیتا ہوں کہ اس اُمید کو نہ چھوڑیں کہ خدا کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔ کوئی ٹوٹا ہوا گھر اُسے روک نہیں سکتا۔ کوئی کمزور رشتہ اُس کے لیے بڑا نہیں۔ خدا کے ساتھ کبھی ناامیدی نہیں ہوتی۔
یہ وہ وعدہ ہے جو وہ اپنے بچوں سے کرتا ہے۔'تب وہ پُرانے اُجاڑ مکانوں کو تعمِیر کریں گے اور قدِیم وِیرانِیوں کو پِھر بنا کریں گے اور اُن اُجڑے شہروں کی مرمّت کریں گے جو پُشت در پُشت اُجاڑ پڑے تھے۔ 'یسعیاہ 61: 4 آپ خدا کی نظرمیں بہت خاص ہیں۔ آپ کا دن خوبصورت اور اچھا گزرے۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

