اپنی سوچ بدلیں

جب ہم صلح اور بحالی کے سفر پر آگے بڑھتے ہیں تو مَیں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اُن اختلافات کے بارے میں اپنی سوچ بدلیں جن کا آپ کو سامنا ہو سکتا ہے بائبل ہمیں مشکلات کے بارے میں یہ کہتی ہے
اور صِرف یہی نہیں بلکہ مُصِیبتوں میں بھی فخر کریں یہ جان کر کہ مُصِیبت سے صبر پَیدا ہوتا ہے۔ اور صبر سے پُختگی اور پُختگی سے اُمّید پَیدا ہوتی ہے۔ اور اُمّید سے شرمِندگی حاصِل نہیں ہوتی کیونکہ رُوحُ القُدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسِیلہ سے خُدا کی مُحبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔ رومیوں 5: 3-5
باپ کا دل یہ نہیں چاہتا کہ آپ مشکلات یا تکلیف میں مبتلا ہوں۔ لیکن جب مشکلات آتی ہیں تو خدا چاہتا ہے کہ آپ ان سے مضبوط ہو کر اور اس کے قریب ہو کر نکلیں۔ خدا کی محبت آپ کے دل میں ڈالی گئی ہے اس لیے ہمت نہ ہاریں۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ جن سے محبت کرنا مشکل ہواُن سے بھی محبت کرنا آپ کو خدا میں بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ جان لیں کہ آپ کی اُمید آسان حالات میں نہیں ہے بلکہ وہ آپ کے واحد حقیقی خدا کے ساتھ تعلق میں ہے جو ہر چیز کر سکتا ہے۔ آج اپنی نظریں اُس پر مرکوز رکھیں جو آپ کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ آپ اکیلے نہیں ہیں آپ زندہ خدا کے فرزند ہیں۔ آپ ایمان اور صبر کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔آج آپ برکت پائیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک

