ماضی کو تھامے نہ رہیں۔

آج میں آپ کے ساتھ کتاب ٹوٹے ہوئے تعلقات کی بحالی امن اور معافی کا راستہ سے ایک اقتباس شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں معافی کے موضوع پر پیغام دینے کے بعد آرام کر رہا تھا کہ ایک خاتون میرے پاس آئیں اور کہنے لگیں بس معاف کر دوں؟ آپ چاہتے ہیں کہ میں اُنہیں بس یوں ہی معاف کر دوں جنہوں نے میری زندگی برباد کر دی؟
دس سال پہلے اُس کی سب سے قریبی دوست اُس کے شوہر کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ اُس خاتون کی نظر میں وہ دونوں اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے تھے۔ ایک اچھے گھر میں رہتے چھٹیاں مناتے اور اُنہوں نے نہ تو اپنی غلطی پر کسی افسوس کا اظہار کیا تھا اور نہ ہی اُس سے صلح کی کوئی کوشش کی تھی۔ دوسری طرف یہ خاتون ہر دن اُس دکھ کو دوبارہ جیتی رہی اور پوری شدت سے ماضی کو تھامے رہی۔ کسی افسوسناک وجہ سے اُسے لگتا تھا کہ اپنی تلخی کو تھامے رکھنا اُن سے بدلہ لینے کا ایک طریقہ ہے۔ مگر دراصل یہی تلخی اُس کی اپنی اذیت کا سبب بنی ہوئی تھی۔ تلخی ایسے ہے جیسے زہر خود پی لینا اور امید رکھنا کہ دوسرا مر جائے
میں نے اُس سے کہا میں ایک دُکھی دل والی عورت کو دیکھ رہا ہوں جس کا ایک بازو فضا میں بلند ہے اور مٹھی بند ہے لیکن خُدا کا زورآور بازو اُس کی کلائی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے آپ خود خُدا کو نہیں تھامے ہوئے لیکن خدا نے آپ کو تھاما ہوا ہے۔ آپ کا دوسرا بازو آپ کو نیچے کھینچ رہا ہے کیونکہ آپ نے ماضی کو مضبوطی سے تھام رکھا ہے کیوں نہ آپ ماضی کو چھوڑ کر پوری طاقت سے خُدا کو تھام لو؟ ابھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ آپ صرف خود کو ہی تکلیف دے رہی ہو۔ اس پر اُس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہیں سمجھ سکتے کہ اُن لوگوں نے کتنی بری طرح سے تکلیف دی ہے۔
میں نے اُس سے کہا کہ وہ لوگ آج بھی آپ کو تکلیف دے رہے ہیں۔ معافی خُدا کا وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے وہ آپ کی درد کو روکنا چاہتا ہے۔ جب آپ ماضی کو چھوڑ دیتے ہو تو وہ آپ پر اپنا اثر کھو دیتا ہے اور آپ اپنے آسمانی باپ کے ساتھ رفاقت میں آ جاتے ہو جو آپ سے بے حد محبت کرتا ہے اُس نے ایسا ہی کیا۔ اگلی صبح وہ کلیسیا کے کوائر میں گیت گارہی تھی اور اُس کے چہرے پر جو تبدیلی آئی تھی وہ ہر اُس شخص نے محسوس کی جو اُسے جانتا تھا۔ آج میں دُعا کر رہا ہوں کہ خُدا کی مدد سے آپ اپنے ماضی کے درد کو چھوڑنے کے قابل ہو جائیں اور پوری طاقت سے خُدا کے قریب آ جائیں۔
یہ رہا یسوع کا وعدہ آپ کے لیے۔'خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔ قَیدیوں کے لِئے رہائی اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔ '(یسعیاہ 61: 1) خدا کی حضوری سے آپ کا دن معمور ہو۔ خدا کی سلامتی اور محبت آپ میں لبریز ہو۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

