• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 9 اکتوبر 2025

صلح کی راہ میں رُکاوٹوں کو گِرا دیں۔

اشاعت کی تاریخ 9 اکتوبر 2025

صلح کی راہ میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے دو اہم اقدامات یہ ہیں۔

• مکمل طور پر خدا پر انحصار کرنا۔

جیسے شاگرد طوفان میں اکیلے کشتی چلا رہے تھے ویسے ہی ہم بھی اپنی زندگی کے مشکلات کا مقابلہ اکیلے کر سکتے ہیں۔ ہمارا آسمانی باپ ہمیں روکنے نہیں آتا۔ لیکن کبھی کبھی ہم اپنے خاندان کو اپنی قوت سے سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم خدا کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں حالانکہ وہ ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ اپنے پیاروں کے مسائل اپنے کندھوں پر اٹھائے رکھتے ہیں لیکن مدد مانگنے کی ہمت نہیں کرتے۔ ہم خاموشی سے کشتی چلاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ ہم بہت تھک جاتے ہیں۔ پھر ہم خدا کو پکار لیتے ہیں اور وہ ہماری مدد کے لیے آ جاتا ہے۔ اپنے آپ پر بہت زیادہ بھروسہ کرنا صلح میں سب سے بڑی مشکل بن جاتا ہے۔

• معاف کرنے کا طریقہ جاننا

تنازعات دل کو دکھ پہنچاتے ہیں اور جذباتی بلکہ روحانی زخم بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ بعض اوقات ہمارا پہلا ردعمل یہ ہوتاہے کہ ہم اپنے غصے کو ایک ڈھال کی طرح تھام لیتے ہیں تاکہ ہمیں مزید تکلیف نہ ہو۔ لیکن خدا جو محبت سے بھرپور ہے ہمیں حوصلہ دیتا ہے کہ ہم چھوڑ دیں۔ وہ منصف ہے اور ہمیں ایسی طرح سنبھال سکتا ہے جس طرح کوئی اور نہیں کر سکتا۔

معاف کرنا مطلب ہے کسی قیدی کو آزاد کرنا۔ پھر ہمیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ قیدی تو ہم خود تھے۔

میرے ساتھ دعا کریں

اور جِس طرح ہم نے اپنے قرض داروں کو مُعاف کِیا ہے تُو بھی ہمارے قرض ہمیں مُعاف کر۔ متی 6: 12

آج میری خوا ہش ہے کہ آپ خدا کو مکمل اختیار دیں چاہے آپ کو کتنی بھی تکلیف کیوں نہ ہو۔ وہ آپ کو ہر اُس چیز سے آزاد کر سکتا ہے جو آپ کو مکمل زندگی جینے سے روکتی ہے۔

آئیے مل کر دعا کریں اے خداوند تیری رحمت اور تیری محبت کا شکریہ۔ تیرا وہ سبق جو کبھی ملامت نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ میرے فائدے کے لیے ہوتا ہے اُس کا شکرادا کرتا ہوں۔ مجھے سکھا کہ میں مکمل طور پر تجھ پر انحصار کروں اور ویسے ہی معاف کروں جیسا تُو چاہتا ہے۔ میں روزانہ تیری مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں۔ تُو وہ سب کچھ ہٹا دے جو مجھے اُس زندگی سے روکتا ہے جو تُو میرے لیے صلح اور محبت سے بھرپور چاہتا ہے۔ یسوع کے نام میں آمین۔

آ پ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔