• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 8 اکتوبر 2025

آپ صلح اور بحالی کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔

اشاعت کی تاریخ 8 اکتوبر 2025

آج ہم صلح کی طرف بڑھنے کی ایک اور کنجی کو اکٹھے دریافت کریں گے۔کبھی کبھی آپ خود جھگڑے میں نہیں ہوتے بلکہ دوسروں کو صلح کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو خدا آپ کی مدد کرے گا۔ آپ صلح کے لئے ایک مددگار بن سکتے ہیں اور اچھے مشیر بن سکتے ہیں۔

ایک دن ایک اُستاد نے اپنے طالبعلموں سے کہا کہ وہ اپنے سب سے خوفناک گناہ اور دل کے سب سے گہرے راز کو کاغذ پر لکھیں۔ مگر تفصیل میں جانے سے پہلے ہی اُس نے اُنہیں روک دیا اور ایک سوال کیا۔ اگر تمہیں یہ راز کسی کو بتانا پڑے تو آپ کس کو چننا چاہو گے اُس شخص میں کون سی خصوصیات ہوں گی؟

طالبعلموں نے یہ خصوصیات بیان کیں۔

• مہربانی• راز کو راز رکھنے کی صلاحیت• محبت• ہمدردی

آپ صلح کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

آپ کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اختلافات ہوتے ہیں مگر ان کا ہمیشہ رہنا ضروری نہیں کیونکہ خدا نے ہمیں وہ سب کنجیاں دے دی ہیں جو ان مسائل کو ہماری زندگیوں پر غالب آنے سے روک سکتی ہیں۔ اگر آپ اُسے موقع دیں تو اُس کی محبت آپ کے ساتھ آخر تک چلے گی اور اُس کی روح آپ کو صحیح رویہ اپنانے میں مدد دے گی تاکہ اختلافات حل ہو سکیں۔

بائبل فرماتی ہے کہ 'مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔ حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں۔ ''گلتیوں 5 :22-23

آیئے میرے ساتھ دعا کریںخداوند میں یہ چاہتا ہوں کہ میں صلح کروانے والا بنوں ایسا شخص جو دل سے مصالحت کے لیے تیار ہو جب مجھے ایسے حالات کا سامنا ہو تو میری زبان اور میرا رویہ تیرے تابع ہو مجھے اپنی حکمت دے اپنی محبت دے اور وہ فہم دے جو قدرتی نہیں بلکہ تیری طرف سے ہو یسوع کے نام میں آمین

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔