• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 7 اکتوبر 2025

اصل مسائل تک پہنچنا

اشاعت کی تاریخ 7 اکتوبر 2025

آئیے اُس ایک اہم کنجی پر غور کریں جو ہمیں خُدا کی کامل صلح تک رسائی دیتی ہےخدا کے ساتھ بھی اور ہمارے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ بھی۔ ہمارے رشتے ٹوٹنے کی اصل وجہ اکثر ہماری اپنی طرف سے ہوتی ہے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ ہم دوسروں سے سچے دل سے کھل کر بات نہ کر پاتے ہوں۔ یا یہ کہ ہم دل میں تلخی رکھتے ہیں کیونکہ ہماری امیدیں پوری نہیں ہوئیں۔ یا شاید ہم تکلیف کے بعد آگے بڑھنے میں ناکام یا بےرغبت ہوتے ہیں۔

لیکن میرے پاس آپ کے لیے خوشخبری ہے اگر آپ اپنے اعمال اور خیالات کی ذمہ داری قبول کرنا جانتے ہیں اور خدا کو اپنے حالات میں جگہ دینے دیتے ہیں تو آپ پہلے ہی صحیح راستے پر ہیں۔

خداوند آج آپ کو حوصلہ دیتا ہےاپنے دِل کی خُوب حِفاظت کر کیونکہ زِندگی کا سرچشمہ وُہی ہے۔ 'امثال 4:23

خُدا حالات کے باوجود خُدا ہی رہتا ہے۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کا خیال رکھ رہا ہے۔ پہلا قدم بڑھائیں خدا کو ڈھونڈیں اور آپ کا آسمانی باپ آپ کو مل جائے گا۔ اور آپ کا آسمانی باپ خود کو آپ پر ظاہر کرے گا۔آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ پورے دل سے اُس پر بھروسہ کریں۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔