• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 5 اکتوبر 2025

برکت کہاں ہے؟

اشاعت کی تاریخ 5 اکتوبر 2025

جب لوگ جان بوجھ کر آپ کے ساتھ برا سلوک کریں تو آپ کیا محسوس کرتے ہیں؟ جب وہ آپ کو تکلیف دیں آپ کے دل میں کیا جذبات آتے ہیں؟ ایسے وقت غصہ آنا اور دل میں تلخی ہونا عام بات ہے۔ لیکن بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ یہ جذبات ہمیشہ رہنے والے نہیں ہیں۔ بائبل ہمیں ایک آسان اور اچھا راستہ دکھاتی ہے جس میں اُمید اور سکون ہوتا ہے۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے'غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔ 'افسیوں 4: 2

یہ ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ ہمیں ایسا نہیں ہونا چاہیےکہ ۔

'بدی کے عِوض بدی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو بلکہ اِس کے برعکس برکت چاہو کیونکہ تُم برکت کے وارِث ہونے کے لِئے بُلائے گئے ہو۔ '1 پطرس 3: 9

برکت اور سلامتی والی زندگی کا راز یہ ہے کہ اپنا غصہ دل میں زیادہ دیر نہ رکھیں اور سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہےجب لوگ آپ کو تکلیف دیں تو انہیں برکت دیں۔

میں جانتا ہوں اور خدا بھی جانتا ہے کہ یہ آسان نہیں ہے۔۔۔ مگر خدا جانتا ہے ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔

یہی وہ جگہ ہے جہاں برکت ہے جی ہاں اسی راستے کے آخر تک خدا آپ کے ساتھ ہے اور اس کا روح آپ کو صحیح کام کرنے کی قوت دے گا۔اور یہ میں یقین رکھتا ہوں اور آپ کے لیے دعا کر رہا ہوں۔

آپ ایک معجزہ ہیں

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔