• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 3 اکتوبر 2025

کچھ بھی بے وجہ نہیں ہوتا۔

اشاعت کی تاریخ 3 اکتوبر 2025

کیا ہم آپ کی زندگی میں بار بار آنے والی رکاوٹوں کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کریں؟ کیونکہ سچ تو یہ ہے کچھ بھی خودبخود نہیں بدلتا جب تک ہم خود پہلا قدم نہ لیں۔

با ئبل میں لکھا ہے ۔ہر برائی کی جڑ'غَور سے دیکھتے رہو کہ کوئی شخص خُدا کے فضل سے محرُوم نہ رہ جائے۔ اَیسا نہ ہو کہ کوئی کڑوی جڑ پُھوٹ کر تُمہیں دُکھ دے اور اُس کے سبب سے اکثر لوگ ناپاک ہو جائیں۔ 'عبرانیوں 12: 15

ایک بار میں شدید دانت کے درد کے ساتھ دانتوں کی ڈاکٹر کے پاس گئی لیکن اُس نے کہا آپ کو دانت نہیں بلکہ ایک اور جڑ تکلیف دے رہی ہے یہ درد آپ کے ذہنی دباؤ سے آ رہا ہے جب تک میں اپنی اصل پریشانی کی تہہ تک نہ پہنچی دانت کا درد بھی ختم نہیں ہوا کیونکہ اس کی کوئی اورگہری جڑ تھی جو اصل مسئلہ تھا اسی طرح کچھ جذباتی تکلیفیں بھی ہوتی ہیں جو ہمیں بار بار تکلیف دیتی ہیں۔

کون سی جڑ ہے جو آپ کو بار بار تکلیف دیتی ہے یعنی آپ کی زندگی میں کون سی پوشیدہ یا گہری وجہ ہے جو آپ کو اندر سے زخمی کر رہی ہے، اور جو بار بار آپ کے جذبات یا فیصلوں کو متاثر کر رہی ہے

تو اصل سوال یہ ہے کہ آپ کس چیز کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ کون سی اندرونی کمی ہے جسے آپ بھرنا چاہتے ہیں۔یہ خلا شاید کسی اور اچھے اور صحت مند طریقے سے بھی بھرا جا سکتا ہے۔

حسد کا پیچھے بھی کوئی بڑا درد ہوتا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کو اپنی اصل قدر کا احساس نہیں ہوتا۔جب آپ اس تکلیف کی جڑ کو پہچان لیں گی تو آپ کا دل بھی بہتر محسوس کرے گا اور آپ کے رویے میں بھی تبدیلی آئے گی۔

کیا یہ بات آپ کو یاد دلا رہی ہے۔ ہاں یہ یاد دلاتی ہے کہ ان تمام سوالوں کے جواب بائبل میں موجود ہیں۔ اور آپ کو ان تک سیدھی رسائی حاصل ہے۔لیکن اگر آپ واقعی آزاد ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو بائبل کو اپنا راستہ بنانا ہوگا۔

خدا چاہتا ہے کہ وہ آپ کو اپنے راستے میں اپنا فضل دیں۔ اور وہ آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ آپ اُس جڑ کو پہچانیں جو آپ کو بار بار تکلیف دیتی ہے اور اسے ختم کریں۔ کیونکہ وہ یہ کر سکتا ہے۔

اور یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ وہ آپ سے محبت کرتاہے میں نے خود اس سچ کو اپنی زندگی میں محسوس کیا ہے اور اسی لیے میں آپ کے ساتھ یقین رکھتی ہوں کہ اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔یُوحنّا 8: 32

آپ ایک معجزہ ہیں

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔