کیا آپ کو گناہ کا احساس ہو رہا ہے؟

آج صبح آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں آپ کے پہلے خیالات کیا تھے کیا آپ واقعی خوش ہیں یا کوئی ایسی بری کیفیت ہے جسے آپ بیان نہیں کر پا رہے۔کبھی کبھی سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود ہمیں عجیب سا لگتا ہے میں نے خود یہ محسوس کیا ہے اور جب میں خدا سے کہتی ہوں مجھے خوشی دے تو وہ کہتا ہے میں دوں گا لیکن پہلے تمہیں اپنے دل کا بوجھ ہٹانا ہوگا۔
ایک بار میرے بھائی اور میرے درمیان کچھ ایسا ہوا جو میرے دل کو بھاری کر گیا تھا یہ بوجھ مجھے زیادہ محسوس نہیں ہوا میں نے ایک بات کہی تھی جس سے اسے تکلیف پہنچی تھی اور میں سوچ سکتی تھی کہ پرانی باتیں پرانی رہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی۔
لیکن ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہی وہ چیزیں ہیں جو خوشی چُرا لیتی ہیں اور ہمیں اچانک اداس کر دیتی ہیں اور ہمیں وجہ سمجھ نہیں آتی۔ اپنی خوشی کو مت کھوؤ کیونکہ آپ خوشی بانٹنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ تو ہم اپنے آپ کو ایسے بوجھ سے کیسے آزاد کر سکتے ہیں یہ آسان ہے۔ کبھی کبھی ایک چھوٹا سا پیغام کافی ہوتا ہےمیں معذرت چاہتی ہوں میرا مقصد آپ کو تکلیف دینا نہیں تھا۔
اور آپ کو ہمیشہ صحیح ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ بات اس سے بھی بڑھ کر ہے یہ وہ کام ہے جو خدا چاہتا ہے کہ آپ کریں وہ نہیں چاہتا کہ آپ اپنے دل میں چھوٹے سے چھوٹے گناہ کو بھی جگہ دیں جو آپ کی خوشی چُرا سکے اور کبھی نہ بھولیں کہ یسوع نے آپ کو بہت کچھ نہیں بلکہ سب کچھ معاف کر دیا ہے۔
'اور ایک دُوسرے پر مِہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قصُور مُعاف کِئے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرو۔'افسیوں 4: 32
آج آپ کس کو کہے گے کہ میں معذرت چاہتا ہوں ابھی ایک لمحہ نکالیں اور یہ پیغام بھیجیں آپ دیکھیں گے کہ یہ آپ کو خوش کر دے گا۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا

