کیا آپ دور جا رہے ہیں؟

کیا یہ پھر ہوا؟ کیا آپ پھر اس مشکل میں پھنس گئے جو آپ کو نیچا دکھاتےہے؟ میرے ساتھ بھی ایسا برسوں تک ہوا۔ یہ بات چھپانا آسان ہوتا ہے۔ جب بھی ایسا ہوتا تھا تو کسی کو پتہ نہیں چلتا تھا کہ میں ناکام ہو گئی ہیں۔لیکن اندر سے یہ مجھے بہت پریشان کر رہا تھا جسمانی درد اور خدا کے سامنے شرمندگی بھی بہت تھی کتنی بار میں نے اسے کہا کہ یہ آخری بار ہوگا؟
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے؟ بار بار وہی مشکل آتی ہے اور ہم بار بار غلطی کرتے ہیں کیا خدا ہمیں پھر بھی معاف کر سکتا ہے؟ میں چاہتی ہوں کہ آپ کو گلے لگاؤں اور اگر میں ایسا محسوس کرتی ہوں تو یقین کریں کہ آپ کا آسمانی باپ جو محبت کرنے والا خدا ہے وہ آپ کو اور بھی زیادہ چاہتا ہے۔
"اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ "رومیوں 3: 23-24
یہ وجہ نہیں کہ ہم گناہ کرتے رہیں معافی ہمیں طاقت دیتی ہے کہ ہم گناہ نہ کریں لیکن پھر بھی ہمیں خدا کی مدد لینی ہے۔
آپ کا دل ہمیشہ یہ چا ہتا ہے کہ گناہ چھوڑ دیں اور مضبوط بنیں اگر آپ ہر بار غلطی کرنے پر خدا کے پاس جائیں اور اس سے دور نہ بھاگیں تو آپ خودبخود مضبوط ہو جائیں گے۔
یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جب آپ گناہ کرنے کے بعد بھاگنے کی بجائے اپنے گناہوں کا بار بار اقرار کرتے رہیں تو آپ بہت سا قیمتی وقت اور بے کار کوشش بچا لیتے ہیں اور خدا کی معافی پاتے ہیں (دیکھیں '1 یوحنا 1 :9 اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔
یسوع کے پاس آؤ اور زندگی پاؤ!
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

